فاٹا انضمام امریکی دباؤ پر کیا گیا، باجوہ نے کہا تھا امریکہ کا دباؤ ہے: مولانا فضل الرحمان

0
43
molana

پشاور: جمیعت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے فاٹا انضمام کو امریکی دباؤ کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ مفتی محمود مرکز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل باجوہ نے خود کہا تھا کہ فاٹا انضمام امریکہ کے دباؤ پر کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ فاٹا کے عوام کو اب تک 800 ارب روپے ملنے چاہئے تھے، لیکن انہیں ان کا حق نہیں دیا جا رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فاٹا کے عوام اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہیں اور صوبے میں ریاست کی رٹ ختم ہوچکی ہے۔انہوں نے موجودہ پارلیمان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ پارلیمان اتنی بڑی آئینی ترمیم کرنے کی اہل نہیں ہے اور جعلی پارلیمان سے ایسی ترمیم کرانا ناانصافی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا کارکن اب ناانصافی برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں ہے، اور جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے ایسی ترمیم لانے کی ضرورت ہے جو عوامی مینڈیٹ کے مطابق ہو۔مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت ہونی چاہئے، جلسے سے روکنا غیر جمہوری عمل ہے۔

Leave a reply