ملائیشیا کے وزیراعظم کا 2 سے 4 اکتوبر تک پاکستان کا سرکاری دورہ

mal

اسلام آباد: ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم 2 سے 4 اکتوبر تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم انور ابراہیم کے ہمراہ وزراء اور نائب وزراء پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہوگا۔ اس دورے کے دوران ملائیشیا کے وزیراعظم کی وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے ملاقات ہوگی، جس میں دونوں ممالک تجارت، توانائی، زراعت، حلال صنعت، سیاحت، ثقافتی تبادلوں اور باہمی رابطوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دورے کے دوران پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور مذہبی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے وسیع ایجنڈے پر بھی بات چیت ہوگی۔ دونوں رہنما علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی غور کریں گے۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے حوالے سے ایک اہم موقع ثابت ہوگا۔

Comments are closed.