مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پیٹرول کا4 روپے26 پیسےمہنگا ہونا وزیراعظم کی ایڈوانس عیدی کی قسط ہے،جب بجٹ آئی ایم ایف بنائے گا توایڈوانس عیدی کی اقساط مرحلہ وارآئیں گی.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے پیٹرول مہنگا ہونے پررد عمل دیتے ہوئے کہا کہ جب سے نالائق اورووٹ چورحکومت عوام پرمسلط ہے ہرروزبُری خبرآرہی ہے ،عید سے پہلے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے ساتھی دشمنی کےمترادف ہے،ہرروزعوام کوآئی ایم ایف کی طرف سےتحفہ ملےگا، مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ گھبرانا نہیں،ابھی آئی ایم ایف کابجٹ آناہے ،پیٹرول،گیس اوربجلی کے نرخوں میں تاریخی اضافے نےعوام کی کمرتوڑدی،پیٹرول مہنگا ہونے سے پچھلے 9ماہ کے مہنگائی کے سونامی میں مزیداضافہ ہوگا.

واضح رہے کہ حکومت نے عیدالفطر سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 50 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 112 روپے 68 پیسہ فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے فی لٹر تک اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔

گزشتہ ماہ پٹرول کی قیمت میں آٹھ روپے کا اضافہ کیا گیا تھا جس پراپوزیشن جماعتوں نے شدید احتجاج کیا تھا.

Shares: