اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی پارٹی قائد نواز شریف کا خصوصی پیغام لے کر مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔

باغی ٹی وی : ن لیگی سینیٹر عرفان صدیقی جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے اور ان سے ملاقات کی،ذرائع کے مطابق عرفان صدیقی پارٹی قائد میاں نواز شریف کا خصوصی پیغام لے کر پہنچے ہیں، ملاقات میں سیاسی صورتحال اور آئینی ترامیم پر مشاورت ہوئی۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں عرفان صدیقی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن سے دو دہائیوں سے تعلقات ہیں،میں انہیں مبارک باد دینے آیا تھا ایک سوال پر عرفان صدیقی نے کا کہ آئینی ترامیم سے متعلق معاملات دو ہفتوں میں واضح ہوجائیں گے مولانا فضل الرحمٰن کو الیکشن سے متعلق تحفظات ہیں انہوں نے اس بات کی تائید کی ہے کہ آئینی عدالت ہونی چاہیے اگر میڈیا کو کسی بڑی خبر کے انتظار ہے تو ایسا کچھ نہیں ہے اگر کوئی ووٹ کاسٹ کیا جائے تو ایسا نہیں ہوسکتا کہ اُسے شمار نہ کیا جائےلمولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات غیر سیاسی ہے وہ پارلیمنٹ میں ہیں اور کھل کر اظہارِ خیال کرسکتے ہیں۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو کیس میں 50 سال بعد کہا گیا ہم سے غلطی ہوگئی مولانا چاہتے ہیں آئینی ترمیم میں کوئی چیز آئین سے متصادم نہ ہو کسی آئینی ترمیم کا جج صاحبان سے کوئی تعلق نہیں ترمیم کے لیے وقت کی بھی کوئی قید نہیں ترمیم اس وقت ہوگی جب اسٹیک ہولڈرز اکثریت قائم کرلیں گے،مولانا فضل الرحمٰن کے بغیر آئینی ترامیم منظور ہو بھی رہی ہوں تو ہم ایسا نہیں چاہیں گےبانی پی ٹی آئی کو دیکھنا چاہیے کہ ملک ان کا بھی ہے۔

Shares: