سیالکوٹ (باغی ٹی وی،بیوروچیف شاہد ریاض) ڈسٹرکٹ پولیس آفس سیالکوٹ میں ترقی پانے والے پولیس افسران کے اعزاز میں ایک سادہ اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس تقریب میں 21 افسران کو اے ایس آئی اور سب انسپکٹر کے عہدوں پر ترقی دی گئی۔ تقریب کی صدارت ڈی پی او سیالکوٹ رانا عمر فاروق نے کی، جنہوں نے افسران کو ان کی ترقی کے نئے رینک لگائے۔
تقریب میں ترقی پانے والے افسران کے اہلخانہ بھی شریک تھے، جن کے ہمراہ افسران کو رینک لگائے گئے۔ ڈی پی او رانا عمر فاروق نے افسران کو مبارکباد پیش کی اور ان کے بہتر مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا کہ "پولیس سروس میں محکمانہ پروموشن دراصل ذمہ داریوں میں اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔ ترقی پانے والے افسران کو قانون کے یکساں نفاذ، میرٹ کی پاسداری اور بہترین سروس ڈلیوری کے ساتھ شہریوں کی خدمت اور تحفظ کو اولین ترجیح دینی چاہیے۔”
تقریب کا مقصد افسران کی حوصلہ افزائی اور ان کی ذمہ داریوں کے حوالے سے آگاہی دینا تھا تاکہ وہ مزید مستعدی سے اپنے فرائض انجام دے سکیں۔








