واشنگٹن:امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ امداد کی نگرانی کرتے ہیں اور غلط استعمال پر روک دی جاتی ہے۔

باغی ٹی وی: بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ سیلاب متاثرین کے لیے آنے والی امداد وفاق نے اپنی جیب میں ڈال لی ہے،اور ہمیں روپیہ دے رہا ہے اور وہ روپیہ بھی وہ کہتے ہیں کہ وہ اسے استعمال کریں گے، 2020ء سے لے کر آج تک وفاق نے ایک گھر بھی نہیں بنایا میں چاہتا ہوں کہ آپ سیلاب متاثرین کو وہ رقم ضرور پہنچائیں-

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے سیلاب زدگان کے لیے فراہم کردہ امریکی امداد میں مبینہ کرپشن سے متعلق سوال کے جواب میں کہا ہے کہ امداد کی نگرانی کرتے ہیں اور غلط استعمال پر روک دی جاتی ہے،صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا کے ہر ملک میں جہاں کہیں امریکی ٹیکس کی رقم بطور امداد دی جارہی ہے وہاں چیک اینڈ بیلنس کا نظام ہوتا ہے اور اس کی نگرانی کی جاتی ہے، اگر امدادی رقم کے استعمال میں شفافیت برقرار نہیں نہیں رہی تو ہم امداد روک دیں گے،کسی بھی ملک میں امریکی امداد میں بدعنوانی کو سنجیدگی سے لیتے ہیں، امریکی امداد کے استعمال کی نگرانی کا سخت نظام ہے۔

اڈیالہ جیل کے لاپتہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت 4 ملازمین نوکری سے برطرف

امریکا کا ایران کی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملوں کی حمایت سے انکار

لاہور میں بھی دفعہ 144 نافذ

Shares: