اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ اصف کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور ساری پی ٹی آئی کو بے وقوف بنا گیا-
باغی ٹی وی: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی گرفتاری کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ علی امین گنڈا پور ساری پی ٹی آئی کو بے وقوف بنا گیا، اس نے سب کچھ اسکرپٹ کے مطابق کیا،کوئی پی ٹی آئی والوں سے یہ بات پوچھے، ہر دفعہ وہ سب کچھ چھوڑ کر کے پی ہاؤس کیوں پہنچ جاتا ہے، جلسے والے دن بھی ایسا ہی ہوا تھا،اصل میں ’نئی اپڈیٹس‘ کے پی ہاؤس سے قریب دستیاب ہوتی ہیں، اس لیے سافٹ وئیر اپ ڈیٹ آسانی سے ہوجاتا ہے، چند گھنٹے غائب ہونا پڑتا ہے، گنڈاپور بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ٹھیک ٹکر رہا ہے۔
پی ٹی آئی احتجاج کاتیسرا روز،انٹرنیٹ سروس معطل،میٹرو بس سروس بند
دوسری جانب وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی مبینہ گمشدگی کے معاملے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا گیا، گزشتہ روز سے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور پر اسرار طور پر غائب ہے اور کسی کا کوئی رابطہ نہیں ہورہا جس کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج دوپہر 2 بجے طلب کیا گیا ہے، اس حوالے سے اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس طلب کرنے کا مراسلہ جاری کردیا۔
ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے اغوا ہونے کے معاملے پر بحث کی جائے گی جبکہ کے پی ہاؤس میں خواتین اور بچوں کے ساتھ بدتمیزی کے معاملے کو زیر بحث لایا جائے گا،اس کے علاوہ اجلاس میں خیبرپختونخوا ہاؤس کی املاک کو نقصان پہنچانے اور قبضہ کرنے پر بھی بحث ہوگی جبکہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے تشدد پر بھی بحث ہوگی،مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال پر اسمبلی اجلاس بلایا گیا ہے۔
ی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات،سماعت 11 اکتوبر کو ہوگی، بینچ تشکیل
ادھر وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی پر اسرار گمشدگی پر پی ٹی آئی پشاور نے آج خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے 3 بجے احتجاج کا اعلان کردیا،پی ٹی آئی پشاور صدر عرفان سلیم کہتے ہیں کہ وزیراعلی علی امین گنڈا پور کی پرُاسرار جبری اغوائیگی عوام کی توہین ہے۔








