اسلام آباد،سی ڈی اے نے خیبرپختونخوا ہاؤس کے متعدد بلاک سیل کردیئے،
سی ڈی اے حکام نے کاروائی کی ہے اور بلڈنگ رولز کی خلاف ورزی پر خیبرپختونخوا ہاؤس کے متعدد بلاک سیل کر دیئے گئے،اس موقع پر اسپیشل مجسٹریٹ، اسسٹنٹ کمشنر اور سی ڈی اے ٹیم خیبرپختونخوا ہاؤس میں موجود تھی.کے پی کے ہاوس کی لیز کی معیاد ختم ہو چکی ہے ، کے پی کے ہاوس کی لیز ختم اور بائی لاز کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا گیا،اسپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف نے کے پی کے ہاوس کے بلاک سیل کئے،کے پی کے ہاؤس کے اے اور بی بلاک کو سیل کر دیا گیا،سی بلاک میں فیملیز رہائش پزیر ہیں، سی بلاک کو سیل نہیں کیا گیا، کے پی کے ہاؤس میں مہمانوں کے لیے بنائے گئے کمروں کو بھی سیل کر دیا گیا،ترجمان سی ڈی اے کے مطابق کے پی کے ہاؤس کے بلاکس کو بلڈنگ رولز کی خلاف ورزی اور لیز ایگریمنٹ کے معائدے کی مدت ختم ہونے پر سیل کیا گیا
خیبر پختونخوا ہاؤس میں وزیراعلیٰ آفس بھی سیل، رہائش پذیر فیملیز کو 24 گھنٹے میں کمرے خالی کرنے کا حکم
خیبر پختونخوا ہاؤس میں وزیراعلیٰ آفس کو بھی سیل کر دیا گیا، رہائش پذیر فیملیز کو 24 گھنٹے میں کمرے خالی کرنے کا حکم دے دیا گیا، اسلام آباد کے خیبرپختونخوا ہاؤس میں 40 کے قریب فیملی کوارٹرز ہیں جن میں کے پی ہاؤس کے ملازمین کے اہل خانہ رہائش پزیر ہیں،خیبرپختونخوا ہاؤس میں مقیم ملازمین وزیر اعلیٰ کے لیے کام کرتے ہیں جن میں وزیر اعلیٰ کے پی کا باورچی اور کلرک سمیت اسٹاف بھی شامل ہے جب کہ ان سرکاری ملازمین کے بچے اسلام آباد کے مختلف اسکولوں میں زیرتعلیم ہیں،کے پی ہاؤس میں موجود سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو اب رہائش گاہیں چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا ہے اور کہا جارہا ہے کہ خیبرپختونخوا ہاؤس کی لیز کی معیاد ختم ہو چکی ہے۔
تحریک انصاف کے ایکس اکاؤنٹ سے کی گئی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ پہلے رینجرز، پولیس اور نامعلوم افراد نے خیبرپختونخوا ہاؤس پر چڑھائی کر کے توڑ پھوڑ، شیلنگ کی، خیبرپختونخوا کی عوام کی توہین کی، انکی عزت کو پامال کرنے کی بھونڈی حرکت کی اور اب خیبرپختونخوا ہاؤس کے کئی حصوں کو سیل کر کے صوبائیت کی چنگاری کو بھڑکانے کی کوششیں جاری ہیں جو کہ انتہائی قابل شرم ہیں۔KP ہاؤس میں صرف PTI نہیں، پختون خوا کے ججز، اپوزیشن لیڈر، گورنر سمیت تمام ہائی آفیشل رہتے ہیں- ایسی نیچ اور گھٹیا حرکتوں سے سانحہ 5 اکتوبر کی کالک اس فسطائی و کٹھ پتلی رجیم کے منہ سے ہٹ نہیں سکتی۔
ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ اور سی ڈی اے کی جانب سے کے پی ہاوس سیل کرنا غیر قانونی ہے، کے پی ہاوس خیبر پختون خوا حکومت کی ملکیت ہے، ہم اس غیر قانونی اقدام کے خلاف عدالت ضرور جائیں گے،