وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال پر اہم اجلاس ہوا.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، انسپکٹر جنرل پولیس غلام نبی میمن اور ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر وقاص، سیکریٹری داخلہ اقبال میمن، کمشنر کراچی حسن نقوی، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے.وزیراعلیٰ سندھ نے صوبہ بھر بالخصوص شہر کراچی پر امن امان کی صورتحال کا جائزہ کیا اور کہا کہ ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ ناقابل برداشت، ایسے واقعات نہیں ہونے چاہئیں، پولیس اور دیگر امن امان نافذ کرنے والے ادارے انٹیلی جنس کا کام تیز کریں. وزیراعلیٰ سندھ نے تمام امن امان نافذ کرنے والے اداروں کو آپس میں کوآرڈیشن مزید مستحکم کرنے کی ہدایت کی جبکہ وزیراعلیٰ سندھ کو امن امان نافذ کرنے والے اداروں نے ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کے حوالے سے بریفنگ دی. وزیر اعلی کا مزید کہنا تھا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کمیٹی قائم کی جائےمشترکہ کمیٹی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ کی ملکر تحقیقات کرے گی.
کراچی: سمندری ہوائیں جزوی معطل ، حبس کی کیفیت