اسلام آباد: وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کوموسمیاتی تبدیلیوں کےباعث مشکلات کا سامنا ہے-

باغی ٹی وی : اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں سعودی حکومت کی مسلسل مدد اور برادرانہ تعلقات پر شکر گزار ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کےدرمیان ایک منفرد رشتہ ہے جس کا کوئی متوازی نہیں ہے، دونوں ممالک مشکل گھڑی میں ہمیشہ ایک دوسرے کےساتھ کھڑے ہوئے، کنگ سلمان ریلیف سینٹرمنصوبےپاکستان کےعوام کیلئےاہمیت کےحامل ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کوموسمیاتی تبدیلیوں کےباعث مشکلات کا سامنا ہے، سعودی عرب نےسیلاب سےمتاثرہ خاندانوں کیلئے1000ہاؤسنگ یونٹس کاوعدہ کیا ہےسعودی عرب کےتعاون سے پاکستان بھرمیں300فیڈراسکول بنائےجائیں گے، 2022 کے بعد سعودی عرب نےہماری بھرپور مدد کی۔

شہید کانسٹیبل عبدالحمید کے قتل کا مقدمہ عمران خان،گنڈا پور نامزد

شہر بند ہونے سے روزانہ کی بنیاد پر 190 ارب کا نقصان ہوتا ہے،وزیر خزانہ

جعلی حکومت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کر رہی ہے،بیرسٹر سیف

Shares: