لاڑکانہ (باغی ٹی وی) لاڑکانہ پولیس نے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے روپوش ملزم شہباز ولد سکندر سیانچ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کرائم نمبر 64/2024 کے مقدمے میں دفعہ 324, 353, 148, 149 کے تحت مطلوب تھا اور لاڑکانہ پولیس کو کافی عرصے سے فرار تھا۔

گرفتاری کے لیے پولیس کی کئی کوششوں کے بعد ملزم کے چچا برکت سیانچ نے سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ لاڑکانہ میں گمشدگی کا مقدمہ CP223/2024 دائر کیا تاکہ پولیس پر دباؤ ڈالا جا سکے۔ تاہم لاڑکانہ پولیس نے جدید تکنیکی نظام کا استعمال کرتے ہوئے ملزم کو بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو نے کامیاب کارروائی پر DSP رتوڈیرو ڈاکٹر ظہور احمد سومرو، ایس ایچ او رتوڈیرو انسپکٹر عبدالغفور چھٹو اور آئی ٹی اسٹاف کو انعامات اور اعزازات دینے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

Shares: