کراچی، ستمبر میں اسٹریٹ کرائمز کی 5 ہزار 8 سو 32 وارداتیں

street crimes

کراچی میں ستمبر کے دوران اسٹریٹ کرائمز کی 5 ہزار 8 سو 32 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

سیٹیزن پولیس لائیژن کمیٹی نے ماہ ستمبر میں ہونے والے جرائم کے اعداد وشمار پرمبنی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی مجموعی طورپر 5 ہزار 8 سو 32 وارداتیں ہوئیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ستمبر کے مہینے میں کارلفٹر190 گاڑیاں چوری و اسلحے کے زور پر شہریوں سے چھین لے اڑے۔شہرکے مختلف علاقوں سے 3 ہزار982 موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں یا اسلحے کے زور پر شہریوں سے چھینی گئیں۔شہر میں دندناتے مسلح لیٹروں نے شہریوں کوایک ہزار 651 موبائل فونزسے محروم کردیا۔ ستمبر میں اغوابرائے تاوان کے 2، بھتہ خوری کی5 اور قتل وغارت گری کے 36 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔یاد رہے گزشتہ روز کراچی پولیس کی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ انسداد جرائم کی کامیاب کارروائیوں کے دوران ایک ہفتے کے دوران ضلعی پولیس نے ڈاکوئوں سے 25مقابلے کئے، فائرنگ کے تبادلے میں 3ڈاکو ہلاک جبکہ 32زخمی ڈاکوئوں سمیت 43ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے 35مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ اور 17موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئیں ۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق پولیس نے گزشتہ ہفتے ایسٹ، ویسٹ اور سائوتھ زونز میں منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 917سے زائد ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 42کلو 973 گرام چرس، ایک کلو 92گرام آئس،کرسٹال اور ہیروئن ،146اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کرلیا ہے۔اس کے علاوہ کراچی پولیس نے مختلف علاقوں سے چھینی و چوری شدہ 53موٹرسائیکلیں اور 2گاڑی بھی برآمد کیں ہیں۔

ایم کیو ایم بلا تفریق کے لوگوں کو خودمختار بنانے کی جد و جہد کررہی ہے ، مصطفیٰ کمال

Comments are closed.