پشاور: ریگی میں کالعدم پی ٹی ایم جرگہ ،عدالت کے لئے قائم کیمپ پر رات گئے پولیس نے دھاوا بول دیا

قومی جرگہ / عدالت کے آس پاس کے علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت بند کر دی گئی، ضلعی انتظامیہ کے مطابق کالعدم تنظم کا سارا سامان قبضہ میں لیکر قائم کیمپ ختم کر دیا گیا ،ڈپٹی کمشنر خیبر نے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کردیا،وزارت داخلہ کی جانب سے کالعدم قرار دئیے جانے کے بعد گزشتہ روز چیف سیکرٹری کے پی نے اعلامیہ جاری کیا،اعلامیہ کے مطابق سرکاری و غیر سرکاری اہلکار پشتون قومی جرگہ/عدالت میں شرکت نہ کرے،کالعدم پی ٹی ایم جرگہ/ عدالت میں شرکت یا مالی تعاون کرنے پر کاروائی ہوگی، چیف سیکرٹری کے پی آفس اعلامیہ کے بعد پولیس نے کالعدم پی ٹی ایم کے عدالت کے لئے قائم کیمپ کو اکھاڑ دیا، کالعدم پی ٹی ایم کے متعدد ممبران گرفتار ہوئے

کالعدم تنظیم کا کسی بھی طرح ساتھ دینا یا اس کی مدد یا سہولت کاری کرنا قانوناً جرم ہے جس کی بہت سخت سزا ہے۔ بالخصوص طالب علم محتاط رہیں کیونکہ کالعدم تنظیم کا ساتھ دینے کی صورت میں انکا نام ای سی ایل میں چلا جائیگا جس کی وجہ سے نا صرف بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے سے محروم رہیں گے بلکہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے سرکاری نوکری کیلئے بھی نا اہل ہو جائیگے۔

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین پر پی ٹی ایم کے جلسے میں شرکت کی پابندی: نوٹیفکیشن جاری

عطا تارڑ کا پی ٹی ایم پر کالعدم تنظیموں سے روابط کا الزام

ملک دشمن تنظیم پی ٹی ایم کی حمایت میں فتنہ الخوارج سامنے آ گیا

Shares: