خیبر پختونخوا،سینیٹ انتخابات کروانے کیلئے درخواست پر سماعت ملتوی

peshawar

پشاور ہائی کورٹ، سینیٹ الیکشن کرانے کیلئے دائر درخواست کی سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ سینیٹ انتخابات تمام صوبوں میں ہوگئے خیبرپختونخوا میں نہیں ہوئے ،سینیٹ میں خیبر پختونخوا کی نمائندگی نہیں ہے، سینیٹ مکمل نہیں ہے، پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ مخصوص نشستوں کے کیس کا تفصیلی فیصلہ آیا ہے؟ وکیل نے کہا کہ مخصوص نشستوں کا فیصلہ بھی آیا ہوامگر اس پر عمل درآمد نہیں ہو رہا، وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس کیس میں ہم نے نظرثانی دائر کرکے عدالت سے رائے مانگی ہے، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ سینیٹ کے منتخب نمائندوں کا وقت6سال کے لئے ہوتا ہے، خیبرپختونخوا سے ابھی تک سینیٹ ممبران منتخب نہیں ہوئے، پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ کافیصلہ فائل پر لگا لیں، جو بھی ضروری ڈاکومنٹس ہیں وہ بھی لگا لیں،ہم نے ایک اور کیس میں اٹارنی جنرل کو طلب کیا ہے، یہی سوال ہے کہ خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن نہیں ہوا ،آئینی ترامیم نہیں ہوسکتی، اس کیس کے ساتھ اُس کو بھی سنیں گے، کیس کی سماعت چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے کی

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین پر پی ٹی ایم کے جلسے میں شرکت کی پابندی: نوٹیفکیشن جاری

عطا تارڑ کا پی ٹی ایم پر کالعدم تنظیموں سے روابط کا الزام

ملک دشمن تنظیم پی ٹی ایم کی حمایت میں فتنہ الخوارج سامنے آ گیا

Comments are closed.