سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

sama tv

سما ٹی وی بحران کا شکار، نجم سیٹھی پروگرام کی ایڈیٹنگ سے پریشان،تو دیگر بھی نوکریاں چھوڑنے کا تیار، اکرم چودھری نے سب اچھا کی رپورٹ دے کر سما ٹی وی کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، عبدالعلیم خان نے سما ٹی وی کی فروخت کے لئے غورو خوض شروع کر دیا

سما ٹی وی جس کے مالک وفاقی وزیر عبدالعلیم خان ہیں تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے،اکرم چودھری کی من مانیوں نے سما ٹی وی کی کٹیا ڈبو دی،سما ٹی وی کے اینکر نجم سیٹھی پروگرام کی ایڈیٹنگ صحیح نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہو چکے ہیں،طلعت حسین نے الیکشن کے دنوں میں سما ٹی وی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا لیکن نہیں چھوڑا، ابصار عالم سما ٹی وی میں آئے پروگرام کو کامیاب کرنے کی کوشش کی لیکن ابصار عالم کا پروگرام بھی "وڑ” گیا، سما ٹی وی کے مالک عبدالعلیم خان چینل کی موجودہ صورتحال سے انتہائی پریشان اور اذیت کا شکار ہیں،نجم سیٹھی جو پروگرام کر رہے تھے انکے پروگراموں کی ایڈیٹنگ تیس تیس ہزار روپے تنخواہ لینے والے کر رہے ہیں جس کی وجہ سے نجم سیٹھی پریشان ہیں کیونکہ انکی ایڈیٹنگ درست نہیں ہوتی،نجم سیٹھی کئی بار نشاندہی کر چکے ہیں لیکن ان کی بات نہیں مانی گئی اور وہی ایڈیٹر ہی کام کر رہے ہیں جس کی وجہ سے نجم سیٹھی ناخوش ہیں،

اینکر طلعت حسین بھی سما ٹی وی میں ہیں اور انہوں نے کہا تھا کہ وہ الیکشن کے بعد سما ٹی وی چھوڑ دیں گے لیکن انہوں نے نہیں چھوڑا ،ابھی تک سما ٹی وی میں ہی ہیں،تاہم انتظامیہ سے ناخوش ہیں،سما ٹی وی نے حال ہی میں اینکر طلعت حسین کا ایک پروگرام آن ایئر نہیں کیا تھا جس پر طلعت حسین نے معافی مانگ لی تھی،صحافی طلعت حسین نے 16 جولائی کی رات 10 بجکر 53 منٹ پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ایکس“ پر اپنی پوسٹ میں ریکارڈ پروگرام آن ایئر نہ ہونے پر مہمانوں سے معافی مانگی،اپنی پوسٹ میں طلعت حسین نے لکھا کہ ’کاشف عباسی، شہزاد اقبال، عامر الیاس رانا اور منیب فاروق سے معافی مانگتا ہوں جنہوں نے میرے پروگرام ’ ریڈ لائن ود طلعت ’ میں شرکت کی تھی، جو آج (منگل) ریکارڈ کیا گیا لیکن نشر نہیں ہوا،سینئر صحافی طلعت حسین نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ ’پروگرام کے آن ایئر نہ ہونے کی وجوہات میرے کنٹرول سے باہر ہیں.طلعت حسین کے بارے میں بھی اس بات کا قوی امکان ہے کہ وہ بھی کسی وقت سما ٹی وی چھوڑ سکتے ہیں،

معروف صحافی وتجزیہ کار ابصار عالم نے سما ٹی وی جوائن کیا، ابصار عالم نے پروگرام تو شروع کر لیا لیکن ان کو بھی وہ پذیرائی نہ مل سکی جو ملنی چاہئے تھی، ابصار عالم کا بھی سما ٹی وی پر پروگرام مقبول نہ ہو سکا، چینل انتظامیہ کی کوشش تھی کہ ابصار عالم کا پروگرام کامیاب ہو تا ہم انہیں ناکامی ہوئی، اور ابصار عالم کا پروگرام بھی "وڑ” چکا ہے، جس کی وجہ سے علیم خان انتہائی پریشان ہیں، نجم سیٹھی کی پروگرام کی ایڈیٹنگ کی پریشانی ،طلعت حسین کا پروگرام آن ایئر ہونا،اور پھر ابصار عالم کے پروگرام کا کامیاب نہ ہونے کی وجہ سے علیم خان دلبرداشتہ ہیں، اکرم چودھری جو خود کو علیم خان کا ایڈوائزر کہتے ہیں، سما ٹی وی کے تمام معاملات وہی دیکھ رہے ہیں اور سما ٹی وی میں موجودہ بحران کے ذمہ دار بھی وہی ہیں، اکرم چودھری کی وجہ سے ہی سما ٹی وی جو پاکستان کا ایک بڑا چینل تھا کی پذیرائی میں کمی ہوئی ہے، سما ٹی وی پر اب کوئی بھی پروگرام لائیو نشر نہیں ہو رہا بلکہ تمام پروگرامز کی ریکارڈنگ پہلے ہوتی ہے اور پھر انکو چلایا جاتا ہے ۔انہی حالات کےپیش نظر سما ٹی وی کے مالک ،وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے سماٹی وی کے فروخت کے لئے مشاورت شروع کر دی ہے، عنقریب ایسی خبر سننے کو ملے گی کہ سما ٹی وی ایک بار پھر "فروخت” ہو گیا، اور اسکی تمام تر ذمہ داری اکرم چودھری پر ہی عائد ہو گی.

Comments are closed.