عوام پر بوجھ کم کرنے کے لئے بجلی کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے،پاسبان

پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے چیف آرگنائزر طارق چاندی والا نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام کو بجلی کے بلوں میں مسلسل اضافے کے بوجھ سے بچایا جائے۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طارق چاندی والا ن نے کہا کہ ایک طرف تو روزمرہ زندگی کے اخراجات بڑھ رہے ہیں، اور دوسری طرف بجلی کے بلوں میں یہ اضافہ لوگوں کی مشکلات کو بڑھا رہا ہے۔بجلی کے بلوں میں ہونے والے مسلسل اضافے کا مسئلہ کراچی کے شہریوں کے لئے بہت بڑی تشویش کا باعث ہے۔حکومت اور متعلقہ ادارے اس مسئلے کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے فوری حل تلاش کریں۔ پی ڈی پی کے رہنما نے مطالبہ کیا کہ حکومت اور ادارے عوام کو جھوٹے وعدوں سے بہلانے کے بجائے ٹھوس اقدامات کریں۔ بجلی کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے تاکہ عوام پر مالی بوجھ کم ہو سکے۔کم آمدنی والے صارفین کے لیے سبسڈیز متعارف کروائی جائیں تاکہ ان کے بلوں میں کمی ہو۔ایڈجسٹمنٹ کی پالیسیوں میں شفافیت لائی جائے تاکہ صارفین کو سمجھ میں آئے کہ ان کے بل میں اضافہ کیوں ہو رہا ہے۔ بجلی کی چوری روکنے کے لئے سخت اقدامات کیے جائیں، تاکہ ان کا اثر باقاعدگی سے بل ادا کرنے والے صارفین پر نہ پڑے۔ متبادل توانائی کے منصوبوں کو فروغ دیا جائے تاکہ بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہو اور قیمتیں کم ہوں۔ ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے اس بوجھ کا اثر بالخصوص کم آمدنی والے صارفین پر زیادہ پڑتا ہے۔

حکومت نمبرز پورے کرنے کے لیے ایم این ایز کو ہراساں کر رہی ہے، شیخ وقاص اکرم

کراچی خودکش دھماکے کی تفتیش میں بڑی پیش رفت، سہولتکار گرفتار

سلامتی کونسل کی کراچی میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

Comments are closed.