مزید دیکھیں

مقبول

جعفر ایکسپریس حملے پر ٹوئٹ ، چیئرمین پی ٹی آئی کا ردعمل آگیا

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین...

آسٹریلیا میں طوفان نے تباہی مچا دی، ساڑھے 7 لاکھ لوگ متاثر

آسٹریلیا کے مشرقی ساحل پر طوفان الفریڈ کے باعث...

خیبرپختونخوا ہاؤس ڈی سیل کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے خیبرپختونخوا ہاؤس ڈی سیل کرنے کا حکم دیدیا

وکیل سی ڈی سے نے کہا کہ خیبرپختونخوا ہاؤس کی لیز 2014 میں ختم ہو چکی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ سی ڈی اے نے نوٹسز کب جاری کیے تھے؟ ایک نوٹس ہاؤس سیل کرنے سے پہلے بھی جاری کر دینا تھا ناں، ایک صوبے کا ہاؤس ہے، یہ شرمندگی والا کام ہے، خیبرپختونخوا ہاؤس ڈی سیل کرنے کا آرڈر کر رہا ہوں،

خیبرپختونخوا حکومت نے کے پی ہاؤس کو سیل کرنے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی،خیبر پختونخواہ حکومت نے سیکرٹری ایڈمن کے ذریعے درخواست جمع کرائی جس میں سیکرٹری قانون، سیکرٹری داخلہ، ڈی جی رینجرز، ڈی جی ایف آئی اے، سی ڈی اے، آئی جی اسلام آباد اور ڈائریکٹر بلڈنگ اینڈ کنٹرول سی ڈی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔کے پی حکومت نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ صوبائی حکومت کی پراپرٹی کے پی ہاؤس کو غیر قانونی طور پر سیل کیا گیا، جس کے خلاف پشاور ہائی کورٹ گئے تو کہا گیا کہ متعلقہ فورم اسلام آباد ہائیکورٹ بنتا ہے۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ کے پی ہاؤس کو سیل کر کے سرکاری گاڑیاں تحویل میں لینے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیا جائے، خیبرپختونخواہ ہاؤس کو فوری ڈی سیل کرنے کا حکم دیا جائے۔

واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے کے پی ہاؤس اسلام آباد سیل کرنے کے خلاف کے پی حکومت کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کی ہدایت کی تھی چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا تھا کہ فیڈریشن حکام نے اگر یہ کیا ہوتا تو ہم کیس سنتے، لیکن یہ تو لوکل اتھارٹی ہے، اس کے ساتھ ہم کیا کریں، آپ اسلام آباد ہائیکورٹ جائیں، اگر یہاں پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) کچھ کرے تو کیا آسلام آباد کورٹ اس پر کچھ کرے گی؟ایک صوبے کا ہاؤس سیل کرنا بالکل غلط ہے لیکن آپ غلط جگہ کیس لائے ہو، یہ کیس واپس لیں اور کل اسلام آباد ہائیکورٹ جائیں۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan