مزید دیکھیں

مقبول

4 ارب روپے سےزائدسیلز ٹیکس فراڈمیں ملوث ملزم گرفتار

کراچی میں 4 ارب روپے سے زائد سیلزٹیکس فراڈ...

صحافی کو زخمی کرنے کا مقدمہ،ارمغان کا جسمانی ریمانڈ منظور

انسداد دہشتگردی عدالت نے نجی ٹی وی چینل...

حضرو:12 سالہ بچی فروخت،70 سالہ بابے سے زبردستی شادی، سوتیلے باپ سمیت 9 گرفتار

اٹک(باغی ٹی وی)حضرو میں سوتیلے باپ نے12سالہ بچی فروخت...

کراچی: گلشن معمار میں چھت گرنے سے جاں بحق بچیوں سمیت 6 خواتین کی نماز جنازہ ادا

کراچی،باغی ٹی وی (نمائندہ خصوصی) گلشن معمار میں چھت...

سعودی عرب میں عیدالفطر کے موقع پر 6 چھٹیاں

سعودی عرب میں عیدالفطر کے موقع پر 6 چھٹیاں...

گورنر خیبر پختونخوا کا وزیراعلیٰ ہاؤس میں جرگے میں شرکت کا اعلان

خیبر پختونخوا کی صورتحال پر گورنرفیصل کریم کنڈی اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے درمیان رابطہ ہوا ہے

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتحال سے متعلق جرگے میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے،وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے جرگے میں شرکت کرونگا، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی پشاور روانہ ہو گئے

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ حکومت نے پی ٹی ایم کو کالعدم تنظیم قرار دیا تو یہاں حالات کشیدہ ہوگئے، سب مل کر مسائل کا حل نکالیں گے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ وفاقی حکومت سے رابطہ کیا ہے اس نے اچھا جواب دیا ہے، سب مل کر متفقہ طور پر اس مسئلے کا پر امن حل نکالیں گے

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی آج پشاور پہنچ کر وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں شریک ہوں گے،علاوہ ازیں خیبرپختونخوا اسمبلی نے ضلع خیبر میں امن وامان کے معاملہ پر بھی خصوصی کمیٹی قائم کردی، خصوصی کمیٹی کی تحریک صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے پیش کی، کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن دونوں کے اراکین شامل ہوں گے جبکہ کمیٹی کا پہلا اجلاس آج اسمبلی سیکرٹریٹ میں ہوگا۔

خیبر پختونخوا حکومت نے وفاقی حکومت کی جانب سے کالعدم پشتون تحفظ موومنٹ ( پی ٹی ایم) کی سرگرمیوں پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا اعلان کر دیا ہے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ترجمان بیرسٹر سیف نے کہا کہ پی ٹی ایم آئین پاکستان اور ریاست پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے، انہیں کسی جلسے جلوس اور سرگرمی کی اجازت نہیں دے سکتے۔

خیبرپختونخوا حکومت کا کالعدم پی ٹی ایم کی سرگرمیوں پر سخت پابندی کا اعلان

پی ٹی ایم کے ساتھ بیٹھنے والوں کے شناختی کارڈ بلاک ہوں گے، محسن نقوی

پشاور ہائی کورٹ اور خیبر ڈسٹرکٹ کورٹ کے فیصلے: کالعدم پی ٹی ایم سے متعلق پٹیشنز

کالعدم پی ٹی ایم جرگہ،ٔپولیس کا دھاوا،متعدد گرفتار

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین پر پی ٹی ایم کے جلسے میں شرکت کی پابندی: نوٹیفکیشن جاری

عطا تارڑ کا پی ٹی ایم پر کالعدم تنظیموں سے روابط کا الزام

ملک دشمن تنظیم پی ٹی ایم کی حمایت میں فتنہ الخوارج سامنے آ گیا

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan