پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف سے ملاقات کے لیے پی پی پی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری پہنچ گئے

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے آمد پر بلاول بھٹوزرداری کا استقبال کیا ،دونوں رہنماؤں کے مابین پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات جاری ہے،ملاقات میں دونوں قائدین نے ملک کی مجموعی صورتحال اور درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا،،دونوں رہنماؤں کے مابین آئینی ترامیم اور آئینی عدالت کے قیام کے حوالہ سےبھی مشاورت کی گئی

بلاول وفد کے ہمراہ نواز شریف سے ملاقات کے لئے پہنچے ہیں، پیپلز پارٹی کے وفد میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، شیری رحمان، سید نوید قمر، راجہ پرویز اشرف،سید خورشید شاہ،میاں رضا ربانی، مرتضیٰ وہاب شامل تھے، ن لیگی وفد میں رانا ثناء اللہ ،احسن اقبال،عرفان صدیقی، مریم اورنگزیب و دیگر شامل تھے.

Shares: