داسو ہائیڈل پاور پراجیکٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت گرفتار 2 دہشتگرد فائرنگ سے ہلاک ہوگئے ہیں
واقعہ پنجاب میں پیش آیا، ترجمان سی ٹی ڈی نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ داسو ہائیڈل پاور پراجیکٹ حملے میں ملوث دہشتگردوں محمد حسین اور ایاز عرف جہانزیب کو سکیورٹی خدشات پر ساہیوال جیل سے منتقل کیاجارہا تھا کہ اسی دوران سمندری کے علاقے میں دہشت گردوں کے ساتھیوں نے پولیس گاڑیوں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دونوں دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے،گرفتار دہشت گردوں کو انکے ساتھ چھڑانا چاہتے تھے، نامعلوم افراد فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے ہیں
واضح رہے کہ داسو حملے میں ملوث دہشتگردوں کو عدالت سزائے موت سنا چکی تھی، 14 جولائی 2021 کو داسو حملے میں 9 غیر ملکیوں سمیت 13 افرادہلاک اور 20 زخمی ہوئےتھے۔