پاکستان ریلوے نے موسم سرما کا ٹائم ٹیبل جاری کر دیا ہے جو15 اکتوبر 2024 سے نافذ العمل ہوگا.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نئے ٹائم ٹیبل میں اپ اینڈ ڈائون کی3ٹرینوں کے مختلف سٹیشنوں پر دیئے گئے سٹاپ کو مستقل کر دیا گیا ہے۔ جن ٹرینوں کے سٹاپ مستقل کئے گئے ہیں، ان میں پاکستان ایکسپریس کا (45Up/46Dn) چک جھمرہ،غوری ایکسپریس کا (113Up/114Dn) فاروق آباد اور مہران ایکسپریس کا(149Up/150Dn) جھمپیر ریلوے اسٹیشن شامل ہیں۔اسی طرح اپ اینڈ ڈائون کی دو ٹرینوں بہائوالدین ذکریا ایکسپریس(25Up/26Dn) کا فیروزہ ریلوے سٹیشن پر اور عوام ایکسپریس (14Dn/13Up)کے جنگ شاہی وجھمپیر ریلوے سٹیشن پر دیئے گئے سٹاپ ختم کر دیئے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق خیبر میل (1Up/2Dn)کے نوشہرہ،جہانگیرہ وملتان ریلوے سٹیشن اور رحمان بابا(47Up/48Dn)کے اٹک سٹی ریلوے سٹیشن پر دیئے گئے سٹاپ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے جبکہ راولپنڈی- کراچی-راولپنڈی کے درمیان چلنے والی سر سیدایکسپریس(35Up/36Dn)کو نئے ٹائم ٹیبل کے مطابق بحال کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح کوٹری روہڑی براستہ دادو کے درمیان چلنے والی موہنجو داڑوپسنجر (213Up/214Dn) کے روٹ میں کراچی سٹی تک توسیع کر دی گئی ہے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے کومبنگ آپریشن، 10 ملزمان گرفتار
ڈاکٹر شاہنواز قتل، سندھ ہیومن رائٹس کمیشن نے رپورٹ حکومت کو پیش کردی
کراچی، ایئر پورٹ دھماکے میں ہلاک 2 چینی انجینئرز کی میتیں بیجنگ روانہ







