ہسپتال دورے کے دوران خاتون نے وزیراعلیٰ کو پولیس کی لگائی شکایت

maryam

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جوبلی ٹاؤن لاہور میں انڈس ہسپتال کادورہ کیا اورنیو ایمرجنسی بلاک کا افتتاح کیا۔انہوں نے مختلف شعبوں میں مریضوں کوفراہم کی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا۔

مریم نواز نے ہسپتال میں خاتون کی جانب سے پولیس کے خلاف شکایت کا نوٹس بھی لیا ۔وزیر اعلیٰ نے ایمرجنسی وارڈ میں زیر علاج بچوں کی عیادت کی، اظہار شفقت اور صحت یابی کی دعا کی،مریم نوازنے انڈس ہسپتال میں طریقہ علاج اور پیپر لیس ڈیش بورڈ سسٹم کا مشاہدہ کیا۔انہوں نے زیر علاج زخمی نوجوان اور ان کے والد سے گفتگوکی اور جلد صحت یابی کی دعا ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو انڈس ہسپتال سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔اس موقع پرانہوں نے سرکاری ہسپتالوں میں انڈس ٹرسٹ کی معاونت سے بہتری لانے کیلئے مشترکہ پلان بھی طلب کرلیا س موقع پر کمسن بچوں کی ہارٹ سرجری کےلئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیاگیا۔مریم نواز شریف کاکہنا تھا کہ پنجاب کے ہر ہسپتال کو بہتر سے بہترین کرنا چاہتے ہیں ،صحت کا معاملہ دراصل انسانی زندگی کا معاملہ ہے، غفلت اور کوتاہی نہیں برداشت کی جاسکتی۔ائیر ایمبولینس سروس کی وجہ سے روزانہ قیمتی جان بچانے میں قابل قدر کامیابی حاصل کر رہے ہیں۔

دورے کو زیادہ سے زیادہ سود مند بنائیں گے،سعودی وزیر سرمایہ کاری

سعودی حکومت کا تعاون تاریخی، ملکی معیشت پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے: عبدالعلیم خان

سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری کا پاکستان کے ساتھ 27 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے سعودی وزارت سرمایہ کاری کے وفد کا تیسرا دورہ پاکستان

سرمایہ کاروں کے لیے ریڈ کارپٹ بچھائیں گے۔مصدق ملک

پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کےلیے پرعزم ہیں،سعودی وزیر سرمایہ کاری

آرمی چیف سے سعودی وزیر سرمایہ کاری کی ملاقات

سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کا وفد پاکستان پہنچ گیا: 2 ارب ڈالر کے معاہدوں کی توقعات

Comments are closed.