وزیرِ اعلی سندھ کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کیلئے سوا 2 کروڑ روپے سے زائد طلب

وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کے لیے 2 کروڑ 26 لاکھ 72 ہزار روپے طلب کیے گئے ہیں۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس ضمن میں چیف انجینئر بلڈنگز کراچی کا سیکریٹری محکمہ ورکس اینڈ سروسز کو خط لکھ کر رقم کی فراہمی کی گزارش کی گئی ہے۔وزیرِ اعلی سندھ کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کے لیے 4 کروڑ 38 لاکھ 35 ہزار روپے مختص تھے تاہم رواں مالی سال اس کے لیے 2 کروڑ 26 لاکھ 72 ہزار روپے منظور کیے گئے۔سرکاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی مرمت کا کام کنٹریکٹر نے پہلے ہی شروع کر دیا ہے، گزشتہ مالی سال ہیلی کاپٹر کی مرمت کی ہدایت کی گئی تھی، اب کام تقریبا مکمل ہو چکا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کنٹریکٹرز کو تاحال کوئی ادائیگی نہیں کی گئی، رواں مالی سال فنڈ جاری نہیں کیے گئے۔سرکاری مراسلے میں چیف انجینئر نے سیکریٹری ورکس سے استدعا کی ہے کہ اعلی حکام سے رابطہ کر کے رقم جاری کرائیں تاکہ کنٹریکٹر کو ادائیگی کی جا سکے۔مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کنٹریکٹر کو ادائیگی کی جائے گی تاکہ ہیلی کاپٹر وزیرِ اعلی کے استعمال میں لایا جا سکے۔

پی ٹی آئی کے وفد کا کراچی میں چین کے قونصل جنرل کا دورہ

ایف بی آر نے جعلی انوائسنگ میں ملوث عناصر کی گرفتاریاں شروع کردیں

پاکستان اور امریکی بحریہ کی بحیرہ عرب میں مشترکہ مشقیں

Comments are closed.