وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کی بھارتی صحافی برکھا دت سے اہم ملاقات ہوئی ہے
بات چیت میں علاقائی استحکام اور سرحد پار تعاون پر گفتگو ہوئی۔ یہ ملاقات پاک بھارت مثبت تعلقات اور بات چیت کے فروغ کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔ برکھا دت اور مریم نواز شریف پرانے دوست ہیں، باخبر ذرائع کے مطابق برکھا دت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا انٹرویو بھی کیا، برکھا دت ایس سی او اجلاس کی کوریج کے لئے پاکستان آئی ہیں، اوراجلاس سے قبل برکھا دت کی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات ہوئی ہے،
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر برکھا دت نے ملاقات کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ایس سی او سربراہی اجلاس سے قبل نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کی،بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر کے پاکستان کے دورے سے چند قبل یہ ملاقات ہوئی، اس دورے کو بھارت اور پاکستان دونوں میں بڑی دلچسپی سے دیکھا جائے گا۔
#MojoExclusive – I met with @NawazSharifMNS @MaryamNSharif ahead of the #SCO Summit in #Pakistan – a Big Exclusive #NewsBreak to us hours before #Jaishankar visit which will be watched with great interest in both #India and #Pakistan. Breaking in full shortly @themojostory pic.twitter.com/vKUjrwUcFG
— barkha dutt (@BDUTT) October 14, 2024