اسلام آباد: ایس سی او کانفرنس کے دوران سکیورٹی کے پیش نظر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 15 اور 16 اکتوبر کے لیے ایک تفصیلی ٹریفک پلان جاری کیا ہے۔

باغی ٹی وی : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایس سی او کانفرنس کے موقع پر سکیورٹی کی پیش نظر جڑواں شہروں میں مختلف اوقات میں ٹریفک کی روانی متاثر رہے گی-

ٹریفک پولیس کے مطابق جی ٹی روڈ پشاور سے روات جانے والے ٹیکسلا موٹروے، چکری، چک بیلی روڈ سے روات کا راستہ اختیار کرسکیں گے جبکہ جی ٹی روڈ سے پشاور جانے کیلئے روات، چک بیلی روڈ، چکری اور ٹیکسلا موٹروے کا راستہ استعمال کرنے کا مشورہ ہے۔

جی فائیو، جی سکس اور ایف سکس مارگلہ روڈ سے راولپنڈی جانے کیلئے نائنتھ ایونیو کا روٹ مقرر کیا گیا ہے جبکہ فیصل ایونیو سے زیروپوا ئنٹ جانے والی ٹریفک نائنتھ ایونیو کی طرف موڑ دی جائے گی، بارہ کہو سے راولپنڈی جانے والے افراد رنگ روڈ، بنی گالہ لہترارڑ روڈ استعمال کر سکیں گے جبکہ راولپنڈی سے اسلام آباد آنیوالے افراد صدر، مری روڈ سے نائنتھ ایونیو استعمال کرسکیں گے۔

ایران کی دفاع کے لیے کوئی سرخ لکیر نہیں، جنگ نہیں امن چاہتے ہیں: عباس …

زیرو پوائنٹ فیصل ایونیو سے کورال چوک تک ایکسپریس وے دونوں طرف بند ہوگی، کرنل شیر خان شہید روڈ سے فیض آباد آنے کیلئے نائنتھ ایونیو سگنل سے اسٹیڈیم روڈ کو کھلا رکھا جائے گا، پشاور سے لاہور جانے والی ہیوی ٹریفک براستہ ٹیکسلا موٹروے اور ترنول پھاٹک سے فتح جنگ موٹر وے جا سکتی ہے جبکہ لاہور جی ٹی روڈ سے اسلام آباد اور راولپنڈی جانے والی ہیوی ٹریفک چک بیلی روڈ سے چکری موٹر وے استعمال کرسکے گی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق 14 سے 16 اکتوبر تک اسلام آباد میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند کیا گیا ہے، یہ اقدامات سکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے اور کانفرنس کے دوران ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

حزب اللہ کا اسرائیل پر مہلک ڈرون حملہ: 3 ہلاکتیں، 67 زخمی

Shares: