ایس سی او سربراہی اجلاس آج،پاکستان بین الاقوامی توجہ کا مرکز

sco

پاکستان بین الاقوام توجہ کا مرکز، شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا، 8 ممالک کے وزرا اعظم شریک ہوں گے .

ایس سی او سربراہی اجلاس میں میزبان پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف، چین کے وزیراعظم لی چیانگ، بیلاروس کے وزیراعظم رومان گولوف چینکو، قازقستان کے وزیراعظم اولڑاس بیکتینوف، روس کے وزیراعظم میخائل مشوستن، تاجکستان کے وزیراعظم کوہر رسول زادہ اور ازبکستان کے وزیراعظم عبداللہ اریپوف شریک ہوں گے، ایس سی او اجلاس میں کرغزستان کی کابینہ کے چیئرمین ڑاپاروف اکیل بیک، ایران کے اول نائب صدر محمد رضا عارف اور بھارتی وزیرخارجہ سبرامنیم جے شنکر بھی شرکت کریں گے،ایس سی او سربراہی اجلاس میں منگولیا مبصرکے طور پر شرکت کررہا ہے جس کی نمائندگی منگولیا کے وزیراعظم کررہے ہیں، ترکمانستان کی بطور مہمان خصوصی نمائندگی کابینہ کے نائب چیئرمین راشد مریدوف کررہے ہیں۔

ایس سی او اجلاس کے دیگر مہمانوں میں ایس سی او کے سکرٹری جنرل جانگ منگ، ڈائریکٹر ایگزیکٹو کمیٹی ایس سی او ریجنل اینٹی ٹیررسٹ اسٹرکچر رسلان مرزائیف، بورڈ آف ایس سی او بزنس کونسل کے چیئرمین عاطف اکرام شیخ اور کونسل آف ایس سی او انٹربینک یونین کے چیئرمین مارات ییلی بائیف شامل ہیں,ایس سی او اجلاس میں شرکت کے لیے غیر ملکی سربراہان کی اسلام آباد آمد کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا ، وزیراعظم شہبازشریف آج مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے،

ایس سی او اجلاس میں معیشت، تجارت، ماحولیات اور سماجی و ثقافتی روابط کے شعبوں میں جاری تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور تنظیم کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ تنظیم کے رکن ممالک باہمی تعاون کو مزید بڑھانے اور تنظیم کے بجٹ کی منظوری کے لیے اہم تنظیمی فیصلے کریں گے۔

آرمی چیف اور چینی وزیراعظم کا گرم جوشی سے مصافحہ

ایس سی او سمٹ کانفرنس پاکستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگی۔وزیراعلیٰ پنجاب

چینی وزیراعظم پاکستان پہنچ گئے

ایس سی او اجلاس،اسلام آباد میں صحت کے مراکز کھلے رکھنے کا اعلان

شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس،کن کن ممالک کے وزرااعظم آ رہے پاکستان؟

ایس سی او سربراہی کانفرنس کی تیاریاں عروج پر،محسن نقوی کی اہم ہدایات

"شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس” شہریوں کے لئے خصوصی ٹریفک پلان

پی ٹی آئی کی 4 اکتوبر کو اسلام آباد پر حملے کی دھمکی، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کو سبوتاژ کرنے کی کوشش

اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس: فوج کی تعیناتی کے لیے نوٹیفکیشن جاری

وزیراعظم شہباز شریف کا شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے انتظامات کا جائزہ

پی ٹی آئی 15 اکتوبر کو احتجاج کی کال واپس لے، شیری رحمان

پی ٹی آئی کی ملک دشمنی،ایس ای او اجلاس کے موقع پر احتجاج کا اعلان

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، اسلام آباد کے حسن کو چار چاندلگا دیئے گئے

شنگھائی کانفرنس،دنیا کی نظریں پاکستان پر ہیں،شرجیل میمن

شنگھائی تعاون تنظیم کا اسلام آباد میں ہونے والا اجلاس پاکستان کی ایک بہت بڑی کامیابی ہے، یہ کامیابی وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور ان کی کابینہ کی دن رات محنت اور کاوش کا نتیجہ ہے،شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کا انعقاد بلا شبہ موجودہ حکومت کی موثر کارکردگی اور بہترین سفارت کاری کا منہ بولتا ثبوت ہے، اس کا مطلب ہے کہ اقوام عالم پاکستان پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔ اس کانفرنس کے انعقاد سے پاکستان کو دوست ممالک کے ساتھ ثقافتی، تجارتی، تاریخی اور سلامتی کے تعلقات مزید بہتر بنانے کا موقع ملے گا،پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کے شرکاء ممالک کے ساتھ علاقائی استحکام کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا موقع ملے گا۔ اس سے پاکستان میں تجارتی کاروبار کے فروغ اور بین الاقوامی سرمایہ کاری میں اضافے کا رجحان پیدا ہوگا جس سے ملک کی بہتری اور خوشحالی کے لیے نئی راہیں ہموار ہوں گی۔ایس سی او اجلاس میں شرکت کرنے والے ممالک کا نہ صرف پاکستان پر اعتماد بڑھے گا بلکہ تجارت و دیگر شعبوں میں تعاون کو بھی موثر فروغ ملے گا ،شنگھائی تعاون تنظیم کا ان حالات میں انعقاد وزیراعظم پاکستان کی سیاسی اور سفارتی سنجیدگی کا مظہر ہے،

Comments are closed.