ایس سی اوسربراہی اجلاس آج جناح کنونشن سینٹر میں منعقد ہو گا،وزیراعظم صدارت کریں گے

س سی او اجلاس کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں
islamabad

اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس آج جناح کنونشن سینٹر میں منعقد ہو رہا ہے، وزیراعظم شہبازشریف مہمانوں کا خیرمقدم کریں گے۔

باغی ٹی وی :رکن ممالک کے سربراہان کا گروپ فوٹو لیا جائے گا، جس کے بعد کانفرنس کا باقاعدہ آغاز ہوگا وزیراعظم شہباز شریف جناح کنونشن سینٹر ، اسلام آباد میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ کے 23 ویں اجلاس کی صدارت کریں گےوزیراعظم شہبازشریف استقبالیہ کلمات ادا کریں گےوزیراعظم معزز مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے اجلاس میں معیشت،تجارت، ماحولیات اور سماجی روابط کے شعبوں میں جاری تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔

وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور ایس سی او کے سیکریٹری جنرل مشترکا نیوز کانفرنس کریں گے، ایس سی او اجلاس کے بعد مشترکا اعلامیہ جاری کیا جائےگا، جسے حتمی شکل دے دی گئی، ایس سی او اجلاس کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور دارالخلافہ کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے۔

اوچ شریف:2 موٹر سائیکلوں میں ٹکر، خاتون کو ٹریلرنے کچل دیا،3 زخمی

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں چین کے وزیراعظم لی چیانگ، روس کے وزیراعظم میخائل مشوستن، تاجکستان کے وزیراعظم خیر رسول زادہ، کرغزستان کے وزیراعظم زاپاروف اکیل بیگ، بیلا روس کے وزیراعظم رومان گولوف چینکو، قازقستان کے وزیراعظم اولڑاس بینکتینوف، تاجکستان کے وزیراعظم کوہر رسول زادہ اور ازبکستان کے وزیراعظم عبد اللہ ارپیوف شریک ہوں گے۔

اس کے علاوہ ایران کے نائب صدر محمد عارف اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر بھی ایس سی او کانفرنس میں شریک ہیں جبکہ منگولیا مبصر ملک کے طور پر شریک ہے جس کی نمائندگی منگولین وزیراعظم کر رہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف تمام معزز مہمانوں کا استقبال کر رہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف اجلاس سے افتتاحی خطاب کرنے کے علاوہ نیشنل اسٹیٹمینٹ بھی دیں گے۔

میرپورخاص: ضلع بھر میں اسنیپ چیکنگ، متعدد گاڑیوں کی جانچ اور غیر قانونی سامان برآمد

شنگھائی تعاون تنظیم کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ کے اجلاس کی سائیڈ لائنز پر آج وزیراعظم پاکستان اور روس کے وزیر اعظم کی دو طرفہ ملاقات بھی متوقع ہے۔

ایس سی او اجلاس میں معیشت، تجارت، ماحولیات اور سماجی و ثقافتی روابط کے شعبوں میں جاری تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور تنظیم کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ تنظیم کے رکن ممالک باہمی تعاون کو مزید بڑھانے اور تنظیم کے بجٹ کی منظوری کے لیے اہم تنظیمی فیصلے کریں گے۔

Comments are closed.