اسلام آباد،جناح کنونشن سینٹر میں شنگھائی تعاون تنظیم کا 23واں سربراہی اجلاس ، ،عالمی رہنماؤں اورمندوبین کی کنونشن سینٹر آمد کاسلسلہ جاری ہے
ایس سی اوسیکریٹری جنرل جانگ منگ جناح کنونشن سینٹر پہنچ گئے،ایرانی وزیرصنعت محمد اتابک نور اجلاس میں شرکت کےلیے پہنچ گئے ،منگولیا کے صدر شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کےلیے پہنچ گئے ،بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر بھی اجلاس میں شرکت کےلیے پہنچ گئے،ترکمانستان کے وزیرخارجہ راشدمیریدوف بھی جناح کنونشن سینٹر پہنچ گئے ،بیلاروس کے وزیراعظم رومان شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کےلیے پہنچ گئے ،تاجکستان کے وزیراعظم بھی اجلا س میں شرکت کےلیے پہنچ گئے،قازقستان کے وزیراعظم اولژ اس بیک تینوف کی کنونشن سینٹر آمد ہوئی ہے،کرغزستان کابینہ کے چیئرمین ژاپاروف اکیل بیک کی کنونشن سینٹر آمد ہوئی ہے،روسی وزیراعظم میخائل مشوستن شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کےلیے پہنچ گئے ،چینی وزیراعظم لی چیانگ بھی اجلاس کے لیے پہنچ گئے ،ازبکستان کے وزیراعظم عبداللہ اریپوف بھی اجلاس کےلیے پہنچ گئے
کنونشن سینٹر آمد پر وزیر اعظم غیر ملکی سربراہان کا خیر مقدم کررہے ہیں ،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی غیر ملکی سربراہان کا خیر مقدم کررہے ہیں، شرکا کے کنونشن سنٹر پہنچنے اور استقبال کے بعد گروپ فوٹو کا سیشن ہوا،
چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ ایس سی او کانفرنس کے سلسلے میں مکمل روٹ لگائے جائیں گے جو کہ مہمانوں کی روانگی تک لگے رہیں گے۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے جاری کردہ پلان کے مطابق مکمل روٹ لگائے جا رہے ہیں۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی سفری دشواری سے بچنے کے لیے سری نگر ہائی وے، ایکسپریس ہائی وے، سرینہ چوک، ریڈ زون اور کنونشن سنٹر کے اطراف میں سفر سے اجتناب کریں۔ ٹریفک کی تازہ ترین صورتحال جاننے کیلئے اسلام آباد پولیس کے ریڈیو ایف ایم 92.4 کو سنتے رہیں یا پکار 15 پر رابطہ کریں۔ کامیاب ایس سی او کے انعقاد میں ہمارے معاون بنیں،
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی چینی وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات
پاکستان اور چین کی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید تقویت: اہم ملاقات کے نتائج
چین کا پاکستان کی ترقی میں اہم کردار جاری رہے گا: چینی وزیراعظم
آرمی چیف اور چینی وزیراعظم کا گرم جوشی سے مصافحہ
ایس سی او سمٹ کانفرنس پاکستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگی۔وزیراعلیٰ پنجاب
چینی وزیراعظم پاکستان پہنچ گئے
ایس سی او اجلاس،اسلام آباد میں صحت کے مراکز کھلے رکھنے کا اعلان