ایک مرتبہ پھر بھارتی مسافر طیارے کو بم سے اڑانے کی دھمکی، کینیڈا میں ہنگامی لینڈنگ

بم کی اطلاع ’ کی وجہ سے ”احتیاطی اقدام“ کے تحت کینیڈا کے ہوائی اڈے پر اترا گیا
air india

ممبئی: بھارتی طیارے میں بم کی کی اطلاع ملنے پر ایئر انڈیا کو کینیڈا میں ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑ گئی ۔

باغی ٹی وی : ایئر انڈیا کے مطابق مسافر طیارہ نئی دہلی سے شکاگو کے لیے محو پرواز تھا، “آن لائن پوسٹ کی گئی بم کی اطلاع ’ کی وجہ سے ”احتیاطی اقدام“ کے تحت کینیڈا کے ہوائی اڈے پر اترا گیا،ہوائی جہاز اور مسافروں کی ”تعین کردہ سیکیورٹی پروٹوکول کے مطابق دوبارہ اسکریننگ کی جا رہی ہے۔“

رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس نے ایک نیوز ریلیز میں کہا کہ فلائٹ کے 211 عملے اور مسافروں نے آرکٹک سرکل کے شمال میں تقریباً 300 کلومیٹر (186 میل) کے فاصلے پر کینیڈاکے ہوائی اڈے پر اترا۔ مقامی میڈیا کے مطابق، "بھارت میں ایک شخص کی طرف سے ایئر انڈیا کو بم کی غیر متعینہ دھمکی” پرواز کے کپتان کو بھیجی گئی۔

بھارتی صحافیوں کا پاک-بھارت تعلقات پر مایوسی کا اظہار

ایکس پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں، کیریئر نے کہا: "طے شدہ سیکیورٹی پروٹوکول کے مطابق ہوائی جہاز اور مسافروں کی دوبارہ جانچ کی جا رہی ہے۔ ایئر انڈیا نے مسافروں کی مدد کے لیے ہوائی اڈے پر ایجنسیوں کو اس وقت تک فعال کر دیا ہے جب تک کہ ان کا سفر دوبارہ شروع نہ ہو سکے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بم کی افوا کے بعد ممبئی سے نیو یارک جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز کو درمیانی فضا سے نئی دہلی کی طرف موڑ دیا گیا۔

مقبوضہ جموں و کشمیر میں عمرعبداللہ آج وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھائیں …

Comments are closed.