بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر ایس سی او اجلاس میں شرکت کے لئے گزشتہ روز پاکستان آئے ہیں
بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کا ایئر پورٹ پر حکام نے استقبال کیا، بعد ازاں بھارتی وزیر خارجہ نے پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے مہمانوں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں بھی شرکت کی، بھارتی وزیر خارجہ کی اسلام آباد میں مارننگ واک کی ایک تصویر سامنے آئی ہے جس میں وہ اپنے ساتھیوں اور بھارتی ہائی کمیشن کے عملے کے ہمراہ واک کر رہے ہیں،
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک صارف کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے عملے کے ساتھ مارنگ واک کرتے ہوۓ جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے موجود ہیں ۔ اس سے بہتر پاکستانی سافٹ امیج کی سفارتی سطح پہ نماندگی نہیں ہو سکتی ایسا ملک جس کو روایتی حریف کہا جاتا ہے وہ صبح صبح سکیورٹی پروٹوکول کے بغیر پرسکون طریقے سے واک کر رہا ہے ،
دوسری جانب بھارت نے ایس سی او کانفرنس کے موقع پر ہٹ دھرمی دکھائی ہے، بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستانی حکام کے ساتھ کوئی ملاقات شیڈول نہیں ہے، بھارتی وزیر خارجہ صرف ایس سی او اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستان آئے ہیں.
پاکستان اور چین کی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید تقویت: اہم ملاقات کے نتائج
چین کا پاکستان کی ترقی میں اہم کردار جاری رہے گا: چینی وزیراعظم
آرمی چیف اور چینی وزیراعظم کا گرم جوشی سے مصافحہ
ایس سی او سمٹ کانفرنس پاکستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگی۔وزیراعلیٰ پنجاب
چینی وزیراعظم پاکستان پہنچ گئے
ایس سی او اجلاس،اسلام آباد میں صحت کے مراکز کھلے رکھنے کا اعلان