ایس سی او سربراہ اجلاس رکن ممالک کے سربراہان کی آپس میں غیر رسمی گفتگو جاری رہی
غیر رسمی گفتگو میں علاقائی مسائل اور اہم چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،چین کے وزیراعظم لی چیانگ وزیراعظم شہباز شریف سے محو گفتگو رہے،دونوں رہنمائوں کے درمیان گفتگو انتہائی خوشگوار ماحول میں جاری رہی،بیرون ملک سے آئے مہمانوں نے ایس سی او سربراہ کانفرنس کیلئے پاکستان کی جانب سے کئے گئے انتظامات کو سراہا
واضح رہے کہ ایس سی او سربراہی اجلاس اسلام آباد میں شروع ہو گیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے افتتاحی خطاب کیا ہے،اجلاس میں چین، روس سمیت دیگر رکن ممالک کے وزرا اعظم شریک ہیں،قبل ازیں گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے ایس سی او اجلاس کے پہلے دن سربراہان مملکت کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں آنے والے سربراہان مملکت سمیت بھارت کے وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر سمیت غیر ملکی شخصیات کا خیرمقدم کیا تھا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کا بھی استقبال کیا اور ان سے مصافحہ کیا تھا۔ بعد ازاں، شہباز شریف سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے اجلاس کے موقع پر تاجکستان، بیلاروس، کرغزستان، ترکمانستان اور قازقستان کے رہنماؤں نے ملاقات کی تھی، جس کے دوران تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور علاقائی روابط کے شعبوں میں قریبی اور باہمی فائدہ مند تعاون کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا تھا۔
پاکستان اور چین کی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید تقویت: اہم ملاقات کے نتائج
چین کا پاکستان کی ترقی میں اہم کردار جاری رہے گا: چینی وزیراعظم
آرمی چیف اور چینی وزیراعظم کا گرم جوشی سے مصافحہ
ایس سی او سمٹ کانفرنس پاکستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگی۔وزیراعلیٰ پنجاب
چینی وزیراعظم پاکستان پہنچ گئے
ایس سی او اجلاس،اسلام آباد میں صحت کے مراکز کھلے رکھنے کا اعلان