غلاظت ملاکر آٹا گوندھنے والی گھریلو ملازم گرفتار

32 سالہ گھریلو ملازمہ کو بی این ایس کی دفعہ 272 کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔
crime

غازی آباد: بھارت کے شہر غازی آباد میں گھریلو ملازمہ کی جانب سے مالکان کے گھر کھانے میں غلاظت ملانے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق غازی آباد کی ایک فیملی کے سب ہی افراد کو جگر کے مسائل کی تشخیص ہوئی تھی جو علاج کے باوجود ٹھیک نہیں ہوپارہی تھے اہل خانہ کو شک ہوا کہ ان کے لیے تیار کیے جانے والے کھانے میں کوئی گڑ بڑ ہے، اس بات کا پتا لگانے کیلئے بیماری سے پریشان اہل خانہ نے کچن میں اسمارٹ فون نصب کردیا تاکہ یہ دیکھا جاسکے ان کا کھانا کیسے تیار کیا جاتا ہے ؟

فون کے ذریعے ریکارڈ کی گئی ویڈیو سے یہ انکشاف ہوا کہ گھر کی ملازمہ آٹا گوندھنے کیلئے پانی کے بجائے اپنے پیشاب کا استعمال کررہی تھی جو خاموشی سے کچن میں ایک برتن میں غلاظت بھرتی اور پھر اسے آٹا گوندھنے کے لیے استعمال کرتی ملازمہ گزشتہ 8 سالوں سے متاثرہ خاندان کے گھر میں کام کررہی تھی اور اہل خانہ کا بتانا ہے کہ چند سال قبل انہوں نے اپنے گھر ہونے والی چوری کے باوجود ملازمہ پر شک نہیں کیا تھا۔

صومی علی کی لارنس بشنوئی کو زوم کال پر چیٹ کی دعوت

ویڈیو سامنے آنے کے بعد اہل خانہ نے ملازمہ کے خلاف مقدمہ درج کراکے اسے گرفتار کروادیا جب کہ دوران تفتیش ملازمہ نے آٹا گوندھنے کیلئے غلاظت ملانے سے انکار کیا۔

کراسنگ ریپبلک پولیس اسٹیشن کی اسٹیشن ہاؤس آفیسر پریتی گرگ نے کہاکہ مالکان نے کچن میں موبائل فون چھپا رکھا تھا۔ مبینہ طور پر ریکارڈ شدہ ویڈیو میں، وہ باورچی خانے کے برتن میں پیشاب کرتے ہوئے اور پیشاب کا استعمال کرتے ہوئے چپاتیاں بناتے ہوئے دیکھا گیا تھا-

32 سالہ گھریلو ملازمہ کو بی این ایس کی دفعہ 272 کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

غزہ میں بھوکےکتے انسانی لاشیں کھا رہے ہیں، ایمرجنسی سروسز کے سربراہ کا انکشاف

گرگ نے کہا کہ پوچھ گچھ کے دوران، گھریلو ملازمہ نے ابتدائی طور پر الزامات سے انکار کیا لیکن ویڈیو دکھائے جانے پر اس نے اس فعل کا اعتراف کیا دریں اثنا، اس واقعے کی ایک مبینہ ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

Comments are closed.