چیمپئینز ٹرافی : بھارت کے تین پول میچز دو وینیوز پر رکھنے کی تجویز

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کے لیے ایک وینیو لاہور تجویز کیا تھا مگر براڈ کاسٹر نے ایک اور وینیو کو شامل کرنے کی تجویز دی ہے
pakvind

پاکستان کی میزبانی میں چیمپئینز ٹرافی کے حوالے سے بھارت کے تین پول میچز دو وینیوز پر رکھنے کی تجویز سامنے آئی ہے-

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی براڈ کاسٹرز جو بھارتی بورڈ کے بھی براڈ کاسٹر ہیں کی تجویز ہے کہ دو وینیوز پر میچز ہونے سے براڈ کاسٹ اور ایونٹ ویلیو میں اضافہ ہوگا، بھارت کے میچز ایک وینیو پر رکھنے سے اچھا تاثر نہیں جائے گا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو دو وینیوز پر میچز رکھنے پر کوئی اعتراض نہیں اور پی سی بی نے اس تجویز کو سامنے رکھتے ہوئے راولپنڈی کا وینیو دیا ہے،پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کے لیے ایک وینیو لاہور تجویز کیا تھا مگر براڈ کاسٹر نے ایک اور وینیو کو شامل کرنے کی تجویز دی ہے، ایک وینیو بھارتی ٹیم کی زیادہ ٹریولنگ نہ ہونے کی وجہ سے تجویز کیا گیا تھا، مجوزہ شیڈول میں بھارت کے تین میچز لاہور میں شیڈول تھے اور مجوزہ شیڈول میں 20 فروری کو بنگلا دیش اور 23 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ تجویز ہے۔

سڈنی کے ساحل پر سیکڑوں پراسرار سیاہ گیندیں برآمد

پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج ٹاکرا یکم مارچ کو تجویز کیا گیا ہے جب کہ پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش کو گروپ اے میں تجویز کیا گیا ہے۔

دوسری جانب آئی سی سی کا اہم اجلاس کل 18 اکتوبر سے 21 اکتوبر تک دبئی میں ہورہا ہے، جس میں پی سی بی حکام آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی تیاریوں اور اب تک ہونے والے تعمیراتی کام پر بھی بریفینگ دیں گےپاکستان کی میزبانی میں 19 فروری سے 9 مارچ تک شیڈول آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے حوالے سے اجلاس کے شرکا کی رائے بہت اہمیت رکھے گی۔

غلاظت ملاکر آٹا گوندھنے والی گھریلو ملازم گرفتار

خاص طورپر بھی بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اپنی ٹیم پاکستان بجھوانے کے حوالے سے موقف پیش کرے گا، چار روزہ اجلاس میں ایگزیکٹو کے ساتھ بورڈ میٹنگ بھی شامل ہے جس میں ایونٹ کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا،انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے حکام جو اسوقت ملتان میں ہیں، ان کی بھی پاکستان سے ہی دبئی کی فلائٹ طے ہے۔

آئی سی سی کے 3 وفود اب تک پاکستان آکر تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرچکے ہیں، پی سی بی حکام بھی پُر عزم ہیں کہ یہ میگاایونٹ پاکستان میں ہی ہوگا تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ اپنی کوئی چال چلنے کی کوشش کرسکتا ہے۔

تربیلاڈیم کے 50سال مکمل ہونے پر یاد گاری ڈاک ٹکٹ جاری

Comments are closed.