آئینی ترمیم ،حکومت تیار،کل سینیٹ میں پیش کی جائے گی

senate

آئینی ترمیم کل سینیٹ میں پیش کی جائے گی

آئینی ترمیم فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گئی، پارلیمنٹ ہاؤس میں اہم سرگرمیاں وزیراعظم نے اتحادیوں کو ظہرانہ دیا اسپیکر ایاز صادق نے پارلیمانی رہنماؤں کو طلب کرلیا ترمیم کل سینیٹ میں پیش کی جاۓگی،مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر عرفان صدیقی نے تصدیق کی آئینی ترمیم کل سینیٹ میں پیش کیا جائے گی،تفصیلات سامنے آ جائیں گی، بڑی جماعتوں کا آئینی ترمیم پر اتفاق ہوا،کمیٹی حتمی فیصلہ دے گی، کل ترمیم سینیٹ میں پیش کی جائے گی.

آئینی ترمیم کیلئے بنائی گئی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں آئینی عدالت کا معاملہ اب آئینی بینچ تک پہنچ گیا ہے، پیپلز پارٹی،ن لیگ ،جے یو آئی نے آئینی بینچ پر اتفاق کر لیا ہے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ آئینی عدالت کے قیام سے پیچھے ہٹ گئی ہیں، جے یو آئی نے آئینی عدالت کے قیام کی مخالفت کی تھی،رپورٹ کے مطابق آئینی عدالت کے معاملے کو 26ویں آئینی ترمیم سے نکال دیا گیا ہے، حکومت اور جے یو آئی نے مشترکہ مسودے پر پی ٹی آئی سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے، مولانا فضل الرحمان حتمی مسودہ پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ شیئر کریں گے۔

علاوہ ازیں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کے ساتھ طے تھا ایک ساتھ چلیں گے، آج ہماری مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہے بہتر نتیجہ نکلے گا،ہمارے ایم این ایز کو زد و کوب کیا گیا ان کے گھروں کو گرایا گیا ہے ہماری کل کی احتجاج کی کال ہے۔

علاوہ ازیں پارلیمانی خصوصی کمیٹی کے چیئرمین سید خورشید شاہ نے اجلاس کے بعد میڈیا سے مختصر بات کرتے ہوئے کہا کہ آئینی ترمیم کا مسودہ دو دن تک مکمل ہو جائے گا، آئینی کمیٹی میں موجود پی ٹی آئی کے لوگ بے بس ہیں،بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب کے پاس کوئی مینڈیٹ نہیں ہے، ہم نے بار بار پی ٹی آئی سے مجوزہ ڈرافٹ مانگا لیکن انہوں نے ابھی تک ترامیم نہیں دیں ، پی ٹی آئی رہنماؤں نے ارکانِ پارلیمنٹ کے اغواء سے آگاہ کیا، اسپیکر کے سامنے معاملہ رکھا ہے، اسپیکر اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔

دوسری جانب چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس ہوا،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جائیدادیں بل 2024 بل سینیٹ سے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا،بل کے تحت اورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں سے متعلق فیصلہ کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں گی ،بل وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے پیش کیا ،انکا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے زیادہ تر شکایات جائیدادوں سے متعلق ہیں ، بیرون ملک پاکستانی بیرون ملک سے آن لائن شکایت کرسکیں گے اور ثبوت فراہم کرسکیں گے ، خصوصی عدالت میں نوے روز میں جائیدادوں پر فیصلہ ہوگا ، ارکان سینیٹ کی جانب سے بل کی حمایت کی گئی، عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے حوالے سے یہ بہت اچھا بل ہے ۔ سمندر پار پاکستانیوں نے تین ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات زر بھیجی ہیں ۔سینیٹ نے بل کو متفقہ طور پر منظور کرلیا ،بل کی منظوری پر چیئرمین سینیٹ نے ایوان کو مبارکباد دی.

آئینی ترمیم میں ہزارہ صوبہ شامل کیا جائے،خیبر پختونخوا کا نیا نام قبول نہیں،سردار یوسف

آئینی ترامیم، خصوصی کمیٹی اجلاس،عمر ایوب کی حکومتی اراکین سے تلخ کلامی

وفاقی آئینی عدالت کا قیام قائداعظم کا خواب تھا، بلاول

آئینی ترامیم، حکومتی مسودہ سامنے آ گیا، خصوصی کمیٹی کا اجلاس آج پھر

وفاقی حکومت بہت پر اعتماد ہے کہ ان کے پاس نمبر گیم ہیں،بلاول

آئینی ترامیم، آج حکومتی ڈرافٹ ملا،دیکھتے ہیں بات کہاں تک پہنچتی،مولانا فضل الرحمان

آئینی ترامیم میں کیا ہے؟مسودہ باغی ٹی وی نے حاصل کر لیا

آئینی ترامیم،قومی اسمبلی،سینیٹ اجلاس آج،مولانا فضل الرحمان اہمیت اختیار کر گئے

عمران خان نے اشارہ کیا تو بنگلہ دیش کو بھول جاؤ گے،بیرسٹر گوہر کی دھمکی

ہوسکتا ہے جنرل فیض حمید اندر یہ گانا گا رہے ہوں کہ آ جا بالما تیرا انتظار ہے، خواجہ آصف

بل پیش کرنے سے پہلے کابینہ سے منظوری لازمی ہے،بیرسٹر گوہر

وفاقی حکومت کا علیحدہ آئینی عدالت کے قیام کا منصوبہ

پارلیمنٹ کو کوئی بھی آئینی ترمیم کرنے کا اختیار ہے،احسن بھون

لاہور:پاکستان کوکلئیر ویلفیئر آرگنائزیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس،اہم فیصلے کئے گئے

پیدائشی سماعت سے محروم بچوں کے کامیاب آپریشن کے بعد”پاکستان زندہ باد” کے نعرے

Comments are closed.