پی ایف یو جے،آئی ایف جے کے زیر اہتمام صحافیوں کی تربیتی ورکشاپ

media workshop

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور آئی ایف جے کے اشتراک سے صحافیوں کی تربیت کے حوالے سے پنجاب یونین آف جرنلسٹس کی میزبانی میں لاہور کے مقامی ہوٹل میں صحافیوں کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم، نائب صدر اور انَسٹرکٹر شہر بانو، سیکرٹری اطلاعات احتشام الحق اور ویمن موومنٹ کی کوآرڈینیٹر روبا عروج، لاہور پریس کلب کے سینئر نائب صدر شیراز حسنات،پی یو جے کے سیکرٹری شاہد چودھری اور پراجیکٹ فوکل پرسن فاروق جوہری نے صحافیوں کو درپیش مشکلات اور ان کومیسر قانونی حقوق بارے آگاہی دی.

ورکشاپ میں خواتین سمیت ورکنگ صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی. شرکا نے ورکنگ صحافیوں کو درپیش مسائل بیان کئے. ٹریننگ ورکشاب کے دوران انسٹرکترز نے مسائل کے حل کے لئے مختلف ملکی اور انٹرنیشنل قوانین پر روشنی ڈالی اور اس بات پر زور دیا کہ اپنے حقوق صلب کیے جانے پر خاموشی اختیار کرنے کی بجائے اپنی آواز بلند کریں اور میسر قانونی مداوا کے لیے عدالتوں کا دروازہ کھٹکٹائیں. رانا محمد عظیم نے کہا کہ پی ایف یو جے اور آئی ایف جے مل کر پاکستان کے صحافیوں کےمسائل حل کرنے کے لئے جدوجہد میں مصروف ہیں اور اس سلسلہ میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ بھی زیر سماعت ہے. انہوں نے یقین دلایا کہ پی ایف یو جے صحافیوں کے حقوق کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور ہر قسم کی قانونی امداد فراہم کرے گی. آخر میں رانا محمد عطیم اور شیراز حسنات نے شرکا میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے.

جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

شادی کب کر رہے؟ بلاول نے دیا صحافی کے سوال کا جواب

ریئل اسٹیٹ کا سب سے بڑا فراڈ،سیاستدان ،پولیس شامل،ملزمان دبئی فرار

وسیم ،کامران،ایاز،شمائلہ،ماہ نور،سرٹیفائڈ فراڈیئے،مبشر لقمان کے تہلکہ خیز انکشافات

فیض حمید جیو نیوز کو بند کرنا چاہتے تھے،پی ٹی آئی ٹوٹ پھوٹ کا شکار،اگلا چیئرمین کون

ماہ رنگ بلوچ کون،دو نمبر انقلاب اور بھیانک چہرہ

کچھ صحافی تو بک جاتے ہیں، خرید لو چند پیسے دے کر،چیف جسٹس کے ریمارکس

pfuj

Comments are closed.