سپریم کورٹ کے 8 ججز نے مخصوص نشستوں کے کیس میں الیکشن کمیشن اور تحریک انصاف کی فیصلہ کی وضاحت کی دوسری درخواست پر وضاحت جاری کردی ہے

اکثریتی آٹھ ججز کی جانب سے جاری وضاحت میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم سے 12 جولائی کا فیصلہ غیر موثر نہیں ہو سکتا،الیکشن کمیشن 12 جولائی کے فیصلے پر عمل درآمد کا پابند ہے،الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا ماضی سے اطلاق سپریم کورٹ پر نہیں ہوسکتا،اکثریتی ججز نےاپنی وضاحت الیکشن کمیشن کو بھجوانے کا حکم دے دیا، سپریم کورٹ کے وضاحتی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ چونکہ الیکشن کمیشن اور پی ٹی آئی دونوں نے دوسری وضاحت طلب کی ہے، ہم سادہ طور پر یہ بات واضح کرنا چاہتے ہیں اور قانون کی اس دیرینہ تشریح کو دہرانا چاہتے ہیں کہ انتخابات ایکٹ میں کی جانے والی ترمیم ہمارے فیصلے کو ماضی کے اثرات کے ساتھ منسوخ نہیں کر سکتی۔ عدالت نے مختصر حکم میں عوام کے حق کو نافذ کرنے کے لئے سیاسی جماعتوں کے ذریعے مخصوص نشستوں پر متناسب نمائندگی دینے کا حکم دیا تھا، جو کہ آئین کے آرٹیکل 51 کی شق (6) کی ذیلی شق (d) اور (e) اور آرٹیکل 106 کی شق (3) کی ذیلی شق (c) کے تحت ہے۔ لہذا، ہمارے مختصر حکم کے بعد انتخابات ایکٹ میں کی گئی ترامیم کا کوئی اثر نہیں ہوگا، اور کمیشن سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کو اس کی اصل روح کے مطابق نافذ کرنے کا پابند ہے، اور اسے مزید کسی وضاحت کی ضرورت نہیں ہے

آٹھ اکثریتی ججز نے وضاحت میں کہا کہ مختصرحکمنامے میں انتخاب کنندگان کے حق کو سیاسی جماعتوں کے ذریعے نافذ کرنےکے لیے ریلیف دیا، الیکشن ایکٹ میں کی جانےوالی ترمیم کا اثر ہمارے فیصلےکو ماضی میں لاگو کرنے کی اجازت نہیں دیتا، رجوع کا حق اس لیے دیا تھا کہ مختصر حکمنامے پر عملدرآمد میں کوئی پریشانی نہ ہو، اب تفصیلی فیصلہ جاری ہو چکا ہے، لہٰذا اب کسی وضاحت کی ضرورت نہیں رہی، تفصیلی فیصلے میں تمام تر قانونی و آئینی نکات کا احاطہ کردیا گیا ہے،ہم تفصیلی وجوہات جاری کرنے سے پہلے وضاحت جاری کر چکے ہیں، مختصر حکمنامے کے مطابق جاری پہلی وضاحت کو بھی ہماری تفصیلی وجوہات میں شامل کر لیا گیا تھا، مختصر حکمنامے میں وضاحت طلب کرنےکا اختیار عبوری سہولت تھی، جب تک تفصیلی وجوہات نہ دی جائیں، تفصیلی وجوہات پہلے ہی جاری کی جا چکی ہیں، فریقین کی طرف سے اٹھائے گئے تمام قانونی اور آئینی معاملات کو جامع طور پر نمٹا دیا گیا ہے، جوابات دیے گئے ہیں، لہٰذا مزید کسی وضاحت کی ضرورت نہیں ہے، عدالت کے فیصلے کا آئین کے آرٹیکل 189 کے تحت لازم نفاذ ہے اور اسے نافذ کیا جانا چاہیے تھا

مخصوص نشستیں،سپیکر کے خط کے بعد الیکشن کمیشن نے کی رائے طلب

مخصوص نشستوں کا فیصلہ،سلمان اکرم راجا نے ججز کی سہولتکاری بے نقاب کر دی

الیکشن کمیشن جلد از جلد مخصوص نشستوں کا اعلان کرے،بیرسٹر گوہر

سپریم کورٹ، مخصوص نشستوں کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

اکثریتی ججز کی وضاحت، چیف جسٹس کا بڑا فیصلہ،جواب مانگ لیا

آئینی ترامیم، اسپیکر قومی اسمبلی کی حکومت و اپوزیشن کو مصالحت کی پیشکش

سپریم کورٹ فیصلے پر عمل کیا جائے،اسپیکر کے پی اسمبلی کا خط

قومی اسمبلی،تحریک انصاف کا ایک بھی رکن نہیں،پارٹی پوزیشن جاری

مخصوص نشستیں الاٹ کی جائیں،اسپیکر سندھ اسمبلی کا الیکشن کمیشن کوخط

سپریم کورٹ،مخصوص نشتوں پر 8 ججز کی وضاحت ، ڈپٹی رجسٹرار نے سوال اٹھا دیا

Shares: