اسلام آباد: چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے اپنے اراکین کو آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ دینے کی ہدایات جاری کی ہیں-
باغی ٹی وی : آئینی ترامیم سے پہلے پاکستان پیپلز پارٹی کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ہے، جس میں بلاول بھٹو نے اپنے اراکین کو آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ دینے کی ہدایات جاری کی ہیں، پیپلز پارٹی کے تمام ارکان سینیٹ و قومی اسمبلی کو اجلاس میں پہنچنے کی ہدایت کی گئی۔
بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں چھبیسویں آئینی ترمیم پر ہونے والے رابطوں پر بریف بھی دی، بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز کابینہ اجلاس میں ہونے والی گفتگو پر بھی ارکان کو بریف کیا۔
26ویں آئینی ترمیم: پی ٹی آئی کا 11 اراکین سے رابطہ نہ ہونے کا دعویٰ
دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان نے آئینی ترامیم پر حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آئینی ترامیم کے حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان نے وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے ملاقات کی جس میں ایم کیو ایم کی جانب سے آئینی ترامیم پر حکومت کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ایم کیو ایم کی جانب سے ربا سمیت چند شققوں میں تبدیلی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
جبکہ آئینی ترامیم کے مسودے پر حتمی بات چیت کے لیے پی ٹی آئی کا وفد پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کی زیر صدارت جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچ چکا ہے۔