لاہور: فیک نیوز پھیلا کر ہنگامے کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس عالیہ نیلم نے اعظم بٹ کی درخواست پر سماعت کی-
باغی ٹی وی : عدالتی حکم پر آئی جی پنجاب ،ڈی جی ایف آئی اے سمیت دیگر افسران پیش ہوئے،عدالت میں ایف آئی اے کی جانب سے تفصیلی رپورٹ پیش کر دی –
وکیل وفاقی حکومت اسد باجوہ نے کہا کہ ہماری رپورٹ دو حصوں پر مشتمل ہے، ایک میں دونوں طالبات کے نام لکھے ہیں اور دوسرے میں نام ظاہر نہیں کیے،معزز بنچ یہ آپ دیکھ لیں کونسی ریکارڈ کا حصہ بنانا ہے-
جسٹس علی ضیاء باجوہ نے ریمارکس دیئے کہ پنجاب کالج کے واقعے پر کوئی ایف آئی آر بھی درج ہوئی ہے، وکیل وفاقی حکومت نے کہا کہ ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا ہے،، جسٹس علی ضیاء باجوہ نے ریمارکس دیئے کہ کیا کوئی مقدمہ پولیس نے درج کیا ہے؟
جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ جی پولیس نے مقدمہ بھی درج کیا ہے،پولیس خاموشی سے سوئی ہوئی تھی فل بنچ میں جب کورٹ نے ریمارکس دئیے،فل بنچ میں کہا گیا کہ آئی جی پنجاب پیش ہوکر واقعات سے متعلق رپورٹ پیش کرے، پھر پولیس ایکٹیو ہوئی-
بعد ازاں عدالت نے تمام رپورٹس کا جائزہ لینے کے لیے سماعت ملتوی کردی –