لندن: برطانوی ارب پتی رچرڈ برانسن نے عمران خان کی رہائی کیلئے آواز بلند کر تے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی حکام کو عمران خان کو فوری رہا کرنا چاہیے-

باغی ٹی وی : رچرڈ برانسن نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر عمران خان کے ساتھ کھینچی گئی ایک پرانی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی کہا کہ یہ کرکٹ کے بارے میں نہیں ہے، پاکستانی حکام کو عمران خان کو فوری رہا کرنا چاہیے ان کی بلاجواز گرفتاری سے پاکستان میں جمہوریت اور قانون کی حکمرانی پر سیاہ بادل منڈلا رہے ہیں۔‘
pak
رچرڈ برانسن نے اپنی اس پوسٹ کے ساتھ مشہور میگزین ”ٹائم“ کا ایک مضمون بھی شیئر کیا جس میں اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کی صحت، وہاں کی ناقص سہولیات اور ان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کے خدشات پر بات کی گئی تھیعمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے عمران خان، ان کی بہنوں عظمیٰ خان، علیمہ خان اور بھانجے حسان نیازی کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا تھا-

جمائما گولڈ سمتھ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک طویل پوسٹ میں لکھا تھا کہ میرے بچوں قاسم اور سلیمان کے والد عمران خان کے ساتھ جیل میں روا رکھے گئے سلوک پر ہمیں تشویش ہے، حکام نے عمران خان سے ملاقاتوں اور بچوں کے ساتھ ان کی ہفتہ وار فون کال پر پابندی عائد کر دی ہے جبکہ ان کے مقدمات کی سماعت بھی ملتوی کر دی گئی ہے،جیل میں عمران خان کے سیل کی بجلی کاٹ دی گئی ہے اور وہ اب مکمل اندھیرے میں قید تنہائی کاٹ رہے ہیں، جیل کے باورچی کو بھی چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے، وکلا کو عمران خان کو صحت سے متعلق بھی تحفظات ہیں۔‘

Shares: