توشہ خانہ بشریٰ بی بی ضمانت کیس کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپکو یا ڈپٹی اٹارنی جنرل صاحب کو موقع ملے تو آذربائیجان جا کر دیکھیں، آذربائیجان میں ایک ایسا میوزیم ہے جہاں پر گفٹ رکھے جاتے ہیں،پوری دنیا کے صدور کو جو گفٹ ملتے ہیں وہ انکی تصاویر کیساتھ وہاں رکھے جاتے ہیں،یاسر عرفات کی جانب سے مسجد اقصی کے ماڈل کا تحفہ بھی وہاں موجود ہے،وہاں جانا ہوا تو ہم بھی ڈھونڈتے رہے مجھے وہاں پر محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی تصویر نظر آئی،بد قسمتی سے کسی اور کی کوئی تصویر نظر نہیں آئی،بشریٰ بی بی نے تحائف جمع نہیں کرائے تو بانی پی ٹی آئی کو ملزم کیوں بنایا گیا؟ایف آئی اے پراسیکیوٹر عمیر مجید نے کہا کہ کیوں کہ پبلک آفس ہولڈر بانی پی ٹی آئی تھے،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ یہ تو قاضی فائز عیسٰی کی طرح کا کیس ہے،اُس کیس میں بھی شوہر کو بیوی کے کیے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا، ایف آئی اے پراسکیوٹر عمیر مجید نے کہا کہ یہ کیس اُس سے تھوڑا مختلف ہے،

بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں درخواست ضمانت منظور کر لی گئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے فیصلہ سنایا

عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار تھے،دعویٰ آ گیا

حالات گرم،فیصلہ کا وقت آ گیا،سعودی عرب اسرائیل کے ہاتھ کیسے مضبوط کر رہا ہے؟ اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

اسرائیل کوتسلیم کرنےکی مہم میں عمران خان ٹرمپ کےساتھ تھا:فضل الرحمان

سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، نیب ترامیم بحال

Shares: