شہر قائد کراچی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، ایم کیو ایم کی رکن اسمبلی رعنا انصار کے بیٹے کی کار حادثے میں موت ہو گئی ہے

واقعہ کراچی کے علاقے کلفٹن میں پیش آیا،اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی تھیں، ریسکیو حکام کے مطابق کلفٹن انڈر پاس کے قریب کار حادثہ پیش آیا، کار الٹی اور فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی، کار حادثے میں رکن اسمبلی رعنا انصارکے بیٹے شاہ زیب کی موت ہوئی ہے جبکہ کار میں سوار شاہ زیب کا دوست الیاس زخمی ہوا ہے، زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، شاہ زیب کے سر میں چوٹیں آنے کی وجہ سے اسکی موت ہوئی ہے،

پولیس حکام کے مطابق شاہ زیب کے اہلِ خانہ نے قانونی کارروائی سے منع کر دیا تھا جس پر ضابطے کی کارروائی کے بعد اس کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی،اہلِ خانہ کے مطابق سید شاہ زیب نقوی کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ عشاء عسکری 4 کی مسجد میں ادا کی جائے گی۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے رکن قومی اسمبلی رعنا انصار کے بیٹے کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے،اسپیکر قومی اسمبلی نےرعنا انصار اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ رعنا انصار کے جواں سال بیٹے کی اچانک موت کی خبر سن کر دلی دکھ ہوا ہے، دکھ اور تکلیف کی اس گھڑی میں محترمہ رعنا انصار کے غم میں برابر کا شریک ہوں، اللّٰہ تعالیٰ رعنا انصار اور انکے اہل خانہ کو دکھ کی اس گھڑی میں صبرِ جمیل عطا فرمائے،آمین

ٹک ٹاکر مناہل ملک کی انتہائی نازیبا،جسمانی تعلق،بوس و کنارکی ویڈیو وائرل

بچوں کی دینی تعلیم کے نام پر نازیبا ویڈیو بنانے والا گرفتار ، 497 ویڈیوز برآمد

خواتین اداکاروں کی کپڑے بدلنے کے دوران نازیبا ویڈیو بنائے جانے کا انکشاف

ڈیٹنگ ایپس،ہم جنس پرستوں کے لئے بڑا خطرہ بن گئیں

دوہرا معیار،موبائل میں فحش ویڈیو ،اور زیادتی کے مجرموں کو سزا کا مطالبہ

Shares: