سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد بنی گالہ پہنچ گئی ہیں

بشریٰ بی بی کے بنی گالہ پہنچنے سے قبل ہی ان کا سیکورٹی سٹاف پہنچ گیا تھا، بشریٰ بی بی کے بنی گالہ پہنچنے پر ان کا پی ٹی آئی کارکنان نے استقبال کیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی،

قبل ازیں عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کواڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہا کردیا گیا ہے،31 جنوری کو اڈیالہ جیل قید ہونے والی بشری بی بی کو آج 24 اکتوبر کو رہا کر دیا گیا،بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 سے رہا کیا گیا ہے،بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد بنی گالہ روانہ ہوئیں

صحافی ثاقب بشیر کے مطابق بشری بی بی کی مجموعی طور پر 15 کیسز میں ریلیف ملنے پر 267 دن بعد آج اڈیالہ جیل سے رہائی ہوئی ہے، 9 ماہ قید کے دوران بشری بی بی کی ایک نیب ایک ایف آئی اے کیس میں ضمانت ہوئی، بشری بی بی کو 9 مئی کے 12 پولیس کیسز سے عدالت نے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا ایک خاور مانیکا کی مدعیت میں کیس سے بشری بی بی بری ہوئیں، بشری بی بی کی 31 جنوری کو پہلی دفعہ گرفتاری توشہ خانہ کیس میں سزا کے بعد ہوئی، یکم اپریل کو بشری بی بی کی سزا ہائیکورٹ سے معطلی کے بعد ضمانت منظور ہوئی، 3 فروری عدت کیس سزا کی وجہ سے یکم اپریل توشہ خانہ ضمانت کے باوجود رہائی نا ہو سکی، جیل قید کے دوران بشری بی بی کی نو مئی کے 12 کیسز میں بھی گرفتاری ڈالی گئی ،انسداد دھشت گردی عدالت راولپنڈی نے بشری بی بی کو 9 مئی کے کیسز سے ڈسچارج کردیا، 13 جولائی بشری بی بی کو عدت کیس میں سیشن کورٹ نے بری کر دیا ،13 جولائی کو ہی توشہ خانہ ٹو کیس میں نیب نے بشری بی بی کو جیل رہائی کے ساتھ ہی گرفتار کر لیا تھا آخری کیس توشہ خانہ ٹو کیس میں کل ہائیکورٹ نے بشری بی بی کی ضمانت پر رہائی کا حکم دیا

قبل ازیں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی رہائی کے روبکار جاری کر دی گئی ،اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار پر دستخط کئے ہیں، بشریٰ کی روبکار پر دستخط ہونے کے بعد پی ٹی آئی وکلا کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکارجاری ہوگئی، انہیں لینے اڈیالہ جیل جارہے ہیں،

واضح رہے کہ گزشتہ روز بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کے معاملے میں روبکار جاری نہیں ہوسکی تھی ،علاوہ ازیں ذرائع کا کہنا ہےکہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت ہو چکی ہے، بشری بی بی کسی اور کیس میں مطلوب یا گرفتار نہیں،بشری بی بی کی رہائی کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائینگے،

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی ضمانت کیس کا مختصر حکم نامہ جاری کیا ہے،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ایک صفحے کا مختصر تحریری فیصلہ جاری کیا،جس میں کہا گیا کہ بشریٰ بی بی کی ضمانت دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی جاتی ہے، وجوہات پر مبنی تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا،

اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک کی عمران خان سے ملاقات کی تصویر وائرل

مناہل ملک سے قبل کس کس پاکستانی کی ہوئی "نازیبا ویڈیو”لیک

ٹک ٹاکر مناہل ملک کی انتہائی نازیبا،جسمانی تعلق،بوس و کنارکی ویڈیو وائرل

Shares: