محکمہ داخلہ سندھ کے آفس میں ہونیوالے اجلاس میں قونصل جنرل ایران نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شرکت کرتے ہوئے پاکستان اور ایران کے درمیان دو طرفہ معاہدے کے تحت سندھ کے جیلوں میں قیدیوں کی منتقلی کے حوالے سے جملہ ضروری امور و اقدامات کا احاطہ کیا گیا اور ضروری فیصلے کیئے گئے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس کا انعقاد چند روز قبل قونصل جنرل ایران اور وزیراعلی سندھ کے درمیان ہونیوالی ملاقات کے تناظر میں کیا گیا۔قیدیوں کی منتقلی کے حوالے سے منعقدہ اس خصوصی اجلاس کی سربراہی پاکستان کی جانب سے ایڈیشنل چیف سیکریٹری محمد اقبال میمن جبکہ ایران کی جانب سے کراچی میں ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان نے کی۔ایڈیشنل چیف سیکیریٹری سندھ کا کہنا تھا کہ جیلز میں موجود سزایافتہ قیدیوں کی ایران منتقلی کے حوالے سے دو طرفہ معاہدہ انتہائی خوش اسلوبی سے طے ہوگیا ہے اور جلد ہی عملدرآمدی اقدامات کو یقینی بنایا جائیگا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سندھ کی جیلوں میں قید سزایافتہ مجرمان کی ایران منتقلی کا طریقہ کار اور ضروری اقدامات کا احاطہ پاکستان اور ایران کے درمیان ہونیوالے دو طرفہ معاہدے سے مشروط کیا گیا ہے۔اجلاس میں پراسیکیوٹر جنرل اور آئی جی جیلز نے بھی شرکت کی۔
کراچی کی پرائیوٹ یونیورسٹی کی طالبہ تصاویر لیکس کا شکار ہوگئیں
پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ؛ رواں سال متاثرہ بچوں کی تعداد 41 ہوگئی
جاپان کی مصنوعات کو پاکستان میں بے انتہا پسند کیا جاتا ہے، میئرکراچی
پیپلز پارٹی سندھ کا تمام ڈویزنل ہیڈ کوارٹرز میں ریلیاں نکالنے کا اعلان