اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی نے بطورڈپٹی پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی استعفیٰ دےدیا-
باغی ٹی وی: اس حوالے سے زین قریشی کا کہنا ہے کہ آزاد اور شفاف انکوائری کیلئے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے، پی ٹی آئی کاحصہ تھا اور رہوں گا، شوکاز نوٹس کا باضابطہ طور پر جواب دے دیا ہے-

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے زین قریشی سمیت 4 اراکین قومی اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کئے تھےپی ٹی آئی نے جن چار اراکین قومی اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کیے ان میں زین قریشی، اسلم گھمن، مقداد حسین، ریاض فتیانہ شامل ہیں، چاروں ارکان اسمبلی سے 7 روز میں وضاحت طلب کی گئی ، پاکستان تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی کی طرف سے شوکاز نوٹسز جاری کیے –

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ چار ہفتوں میں دوبارہ لینے کا حکم

تحریک انصاف کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے اپنے سینیٹرز اور ایم این ایز کو کسی بھی بل کی حمایت اور ووٹ نہ کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں، ارکان اسمبلی اور سینیٹر کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ محفوظ اور نامزد مقام پر رہیں معتبر ثبوت اور قابل اعتماد ذرائع سے بیانات ہیں کہ آپ کا مکمل ارادہ تھا کہ آپ ضرورت پڑنے پر پارٹی سے منحرف ہو جائیں گے، آپ کو یہ شوکاز نوٹس دیا جاتا ہے کہ آپ اس نوٹس کے موصول ہونے کے سات دنوں کے اندر جواب دیں، نوٹس کا جواب دینے میں ناکام رہے تو یہ سمجھا جائے گا کہ آپ کے پاس اپنی صفائی میں کہنے کے لیے کچھ نہیں، نوٹس کا جواب نہ آنے کی صورت میں آپ کے خلاف مزید نوٹس کے بغیر پارٹی سے نکالنے کی کارروائی کی جائے گی۔

نائیک سیف علی جنجوعہ شہید (نشانِ حیدر)کا 76 واں یوم شہادت

اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے پارٹی سے غداری کی ہے ان کا مستقبل وہی ہوگا جو ایک غدار کا ہونا چاہیئے، ایسے لوگوں کو اسمبلی سے بھی ہٹائیں گے اور پارٹی سے بھی فارغ کریں گے، جو کچھ ہوا وہ پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں ہوا بلکہ آپ کے ساتھ ہوا آپ کے بچوں کے ساتھ ہوا، پوری قوم کے ساتھ واردات ہوئی ، ہم محکوم ہو گئے ہیں اب ہمارے پاس دفاع کے لیے کچھ نہیں، ہمارا حق ہم سے چھینا گیا، انگریز کے دور میں ایسا وقت نہیں دیکھا، اس ترمیم کے خلاف ہم سڑکوں پر نکلیں گے۔

قبل ازیں 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق پی ٹی آئی کے ایم این اے زین قریشی کا ویڈیو بیان سامنے آ یا تھا ایکس پر ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا تھا کہ ’میرے خلاف جھوٹ اور بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، میں مکمل طور پر مذمت کرتا ہوں اور اپنے حلقے اور پی ٹی آئی قیادت کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ میں کبھی سوچ نہیں سکتا کہ آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ دوں گا،اگر کوئی ثابت کردے کہ میں قومی اسمبلی کے قریب سے بھی گزارا تو رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے استعفیٰ دے کر سیاست چھوڑ دوں گا میں والد کے کہنے پر روپوش ہو تھا، میں ہمیشہ پارٹی پالیسی کا پابند رہا ہوں۔

سپریم کورٹ کی تمام عدالتوں کو لائیو اسٹریمنگ سروس فراہم کرنے کا فیصلہ

Shares: