واشنگٹن:پاکستانی تن ساز عبدالمجید مسٹر یونیورس بن گئے۔
باغی ٹی وی: امریکا کے شہر لاس ویگاس میں 19 اور 20 اکتوبر کو منعقدہ عالمی مقابلے میں عبدالمجید نے مسٹر یونیورس کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، مقابلے میں 42 ممالک سے باڈی بلڈرز شریک تھے، عبدالمجید نے اوپن ماسٹرز اور سپر ایکسٹریم کیٹیگریز میں دو گولڈ میڈلز کے ساتھ پروفیشنل باڈی بلڈر بننے کا پرو کارڈ حاصل کیا۔
عبدالمجید 2014 میں مسٹر کراچی اور 2020 میں مسٹر پاکستان کا ٹائٹل بھی جیت چکے ہیں، دبئی میں مقیم عبدالمجید کا کہنا تھا کہ 42 ممالک کے حریفوں کے درمیان دو گولڈ میڈل اور پرو کارڈ حاصل کرنا کوئی معمولی کارنامہ نہیں، پرو کارڈ حاصل کرنا ہر تن ساز کا خواب ہوتا ہے جس کے لیے چھ ماہ سے سخت محنت کر رہا تھا مجھے ورلڈ فٹنس فیڈریشن پاکستان نے سپورٹ کیا جس کی وجہ سے پاکستان کی نمائندگی کر نے میں مدد ملی۔
عمران خان کی رہائی کیلئے لوگ میرے ساتھ نکلے تو کسی عدالت کی کوئی ضرورت …
دوسری جانب پاکستان کے رمیز ابراہیم خان نے مسٹر یونیورس باڈی بلڈنگ مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت لیاامریکا میں ہونے والے مسٹر یونیورس 2024ء باڈی بلڈنگ مقابلوں میں انہوں نے مینز فزیک کیٹیگری میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کیا ہے،علاوہ ازیں رمیز ابراہیم نے پرو کارڈ کے ساتھ پروفیشنل ایتھلیٹ کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔
کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے رمیز ابراہیم خان کا کہنا تھا کہ مسٹر یونیورس مقابلے میں 44 ممالک کے تن سازوں نے حصہ لیا اور امریکا میں 44 ممالک کے ساتھ مقابلہ کرنا آسان نہیں تھا، گھر والوں اور قوم کی دعائیں ساتھ تھیں، پاکستان کا نام روشن کرنے پر فخر ہے۔








