لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے سلیکٹر اسد شفیق کو بھی آسٹریلیا بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی منظوری کے بعد بیرون ملک ٹور پر ایک سلیکٹر ٹیم کے ساتھ موجود ہوا کرے گاپہلے مرحلے میں اسد شفیق کو آسٹریلیا کے بھجوانے کے انتطامات کیے جا رہے ہیں، وہ وہاں پر وکٹ اور کنڈیشنز دیکھ کر پلیئنگ الیون تشکیل دینے میں معاونت کریں گے۔

اسد شفیق آسٹریلوی کنڈیشنز پر ساتھی سلیکٹرز کو بھی اعتماد میں لیا کریں گے قومی سلیکٹر کپتان اور ہیڈکوچ کی بھی رائے لے کر سلیکشن کمیٹی سے شیئر کریں گے جس کے بعد سلیکشن کمیٹی حتمی 11 رکنی ٹیم میدان میں اتارے گی دورے کے اختتام پر اسد شفیق اپنی رپورٹ تیار کرکے ساتھی سلیکٹرز کو اعتماد میں لیں گے-

جیسن گلیسپی دورہ آسٹریلیا کیلئے وائٹ بال کرکٹ ٹیم کےہیڈکوچ مقرر

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ آسٹریلیا کے لیے جیسن گلیسپی کو قومی ٹیم کا ہیڈکوچ مقرر کر دیا ہےوہ وائٹ بال ٹیم کے مستعفی ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کی جگہ اضافی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، گیری کرسٹن کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہےریڈ بال ٹیم کے ہیڈکوچ جیسن گلیسپی کو آسٹریلیا میں ٹیم کے ساتھ جانے کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کے 7 ممبران روانہ ہوگئے ہیں آسٹریلیا روانہ ہونے والے کھلاڑیوں میں بلے باز بابر اعظم ، فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور اسپنر فیصل اکرم شامل ہیں۔

پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن مستعفیٰ

قومی ٹیم کے ون ڈے اسکواڈ میں کپتان محمد رضوان، نائب کپتان سلمان علی آغا، عامر جمال، عبداللہ شفیق، عرفات منہاس، بابراعظم، فیصل اکرم، حارث رؤف، حسیب اللہ خان، کامران غلام، محمد حسنین، عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں کپتان محمد رضوان، نائب کپتان سلمان علی آغا، عرفات منہاس، بابراعظم، حارث رؤف، حسیب اللہ خان، جہانداد خان، عباس آفریدی، عرفان خان، نسیم شاہ، عمیر یوسف، صاحبزادہ فرحان، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم، عثمان خان شامل ہیں۔

آسٹریلیا نے بھی پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے،آسٹریلوی ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں گلین میکسویل، مارکس اسٹوئنس، ایڈم زمپا، میتھیو شارٹ، شین ایبٹ، ٹم ڈیوڈ، نیتھن ایلس، زوئیر بارلیٹ،کوپر کنولی، جوش انگلس، جیک فریزر مکگرک،ایرون ہارڈی اوراسپینسر جانسن شامل ہیں۔

محمد رضوان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے کپتان مقرر

Shares: