نجی ٹی وی میں اکرم چوہدری کی جانب سے لاہور کے بیوروچیف ذیشان بخش کے خلاف بغاوت ناکام ہونے کی باغی ٹی وی پر خبر شائع ہونے کے بعد اکرم چوہدری نے مانیٹرنگ ہیڈز کو ٹی وی کے دفتر کی بجائے اپنے کیفے میں اجلاس کے لئے بلا لیا
باغی ٹی وی میں خبر شائع ہونے کے بعد اکرم چوہدری تلملا گئے، کیسے خبریں باہر جا رہیں، بغاوت کی خبر کس نے باہر دی، اکرم چوہدری نے اپنے طور پر ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیئے، اکرم چوہدری کا لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز سکس میں کافی شاپ ہے، جہاں پر انہوں نے نجی ٹی وی کے مانیٹرنگ ہیڈز عبدالرؤف اور ڈاکٹر ارشد کو طلب کیا، اور وہاں ان سے پوچھ گچھ کی ، اس دوران باخبر ذرائع کے مطابق تلخی بھی دیکھنے میں آئی، اکرم چوہدری کا چہرہ غصے سے سرخ ہو رہا تھا اور وہ بار بار پوچھ رہے تھے کہ یہ باتیں کیسے باہر گئیں،
نجی ٹی وی میں تین سینئر صحافیوں ،رپورٹر زجاوید فاروقی، ذوالفقار مہتو اور قذافی بٹ کو لاہور کے بیوروچیف ذیشان بخش کے خلاف بغاوت میں ساتھ نہ دینے پر رپورٹنگ سے ہٹا کر مانیٹرنگ میں ڈیوٹی لگا دی تھی، حالانکہ یہ تینوں لاہور کے سینئر رپورٹر ہیں، انکے پاس ادارے کا رپورٹنگ کا لیٹر ہے لیکن اکرم چوہدری نے بات نہ ماننے پر انکے خلاف "انتقامی” کاروائی کرتے ہوئے تینوں سینئر رپورٹرز کو مانیٹرنگ میں لگا رکھا ہے،ذیشان بخش کو لاہور کا بیوروچیف نجی ٹی وی کے مالک نے لگایا اوراکرم چوہدری کی خواہش تھی کہ انکا بندہ لاہور کا بیورو چیف بنے اس میں ناکامی پر اکرم چوہدری نے لاہور بیورو کے خلاف بغاوت کی کوشش کی تھی جو ناکام ہوئی
اکرم چوہدری یوکے کے دورے پر گئے ہوئے تھے، وہ 24 اکتوبر کو واپس لاہور پہنچ چکے ہیں تا ہم ابھی تک وہ نجی ٹی وی کے دفتر نہیں گئے بلکہ انہوں نے ڈی ایچ اے فیز سکس میں اپنے کافی شاپ میں اجلاس بلاناشروع کر دیئے ہیں اور وہیں سے تمام معاملات دیکھ رہے ہیں،شاید اکرم چوہدری یہ سمجھتے ہیں کہ نجی ٹی وی کے دفتر سے اجلاس سمیت دیگر ان کی من مانیوں کی خبریں باہر نکل جاتی ہیں تو کافی شاپ پر اجلاس انکے لئے محفوظ ہو گا تاہم باغی ٹی وی کو اکرم چوہدری کے کافی شاپ میں ہونے والے مانیٹرنگ ہیڈز کے ساتھ اجلاس میں تلخی کی خبر مل چکی ہے.
باغی ٹی وی پر نجی ٹی وی کے حوالہ سے خصوصی سٹوریز جاری ہیں، جلد اگلی قسط،نئے انکشافات کے ساتھ سامنے آئے گی.
اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب
اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات
اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان
سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے
سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں
انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی
مناہل ملک کی لیک”نازیبا "ویڈیو اصلی،مفتی قوی بھی میدان میں آ گئے