بنوں،آپریشن کے دوران 8 خوارج جہنم واصل،میجر سمیت 3 جوان شہید

atif

ملک دشمن عناصر کیخلاف سیکورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے، خیبر پختونخوا کے علاقے بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 8 خوارج جہنم واصل ہو گئے ، سات زخمی، جبکہ میجر سمیت تین جوان شہید ہو گئے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق، دہشت گردوں کے خلاف اس آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر عاطف خلیل اور دیگر دو نوجوان دشمنوں کے ساتھ بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔سیکیورٹی فورسز نے بنوں کے علاقے بکا خیل میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ معلومات کی بنیاد پر یہ کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 8 خوارج ہلاک اور 7 زخمی ہوئے۔شہید ہونے والے جوانوں میں نائیک آزاد اللّٰہ اور لانس نائیک غضنفر عباس شامل ہیں۔ میجر عاطف خلیل کا تعلق آزاد کشمیر کے علاقے سدھنوتی سے تھا جبکہ نائیک آزاد اللّٰہ کرک اور لانس نائیک غضنفر عباس شہید لیہ کے رہائشی تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

میجر عاطف خلیل شہید کا تعلق ضلع سدھنوتی آزاد کشمیر سے ہے ،میجر عاطف خلیل شہید کی عمر 31سال ہے ،میجر عاطف خلیل شہید نے 8سال سے زائد عرصے تک دفاعِ وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیا ،میجر عاطف خلیل شہید کے سوگواران میں والدین، بہن بھائی ، اہلیہ اور ایک بیٹی شامل ہے

شہید ہونے والے نائیک آزاد اللہ شہید کا تعلق ضلع کرک سے ہے ،نائیک آزاد اللہ شہید کی عمر 36 سال ہے ،نائیک آزاد اللہ شہید نے اپنی زندگی کے 15 سال پاک فوج میں رہتے ہوئے وطن عزیز کا دفاع کیا ،نائیک آزاد اللہ شہید کے سوگواران میں اہلیہ ، دو بیٹے اور بیٹی شامل ہیں

35 سالہ لانس نائیک غضنفر عباس شہید کا تعلق ضلع لیہ سے ہے ،نائیک غضنفر عباس شہید نے 14 سال تک وطن عزیز کےدفاع کا فریضہ سرانجام دیا ،نائیک غضنفر عباس شہید کے سوگواران میں اہلیہ، بیٹی اور ایک بیٹا شامل ہیں

لاہور بیورو کیخلاف بغاوت کی خبر کیسےباہر آئی؟ اکرم چوہدری سیخ پا،ذاتی کیفے میں اجلاس میں تلخی

اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات

اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

Comments are closed.