سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف لندن میں احتجاج کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے نے بڑا فیصلہ کر لیا ہے

ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ لاہور نے 24 مظاہرین کی نشاندہی کر لی ہے، تمام سوشل میڈیا اور فیس بک سے ریکارڈ حاصل کرنے کے بعد مظاہرین کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے، مظاہرین کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کے لیے بھی کارروائی کی جا رہی ہے،مظاہرین کے نام پی آئی این ایل میں شامل کر دیے گئے ہیں اور ان کے خلاف بیرون ملک پاکستان کا امیج خراب کرنے کے الزام میں تحقیقات کی جائیں گی۔ مظاہرین کی نشاندہی کے بعد ان کے گھروں میں نوٹس بھجوا دیے گئے ہیں۔ مظاہرین میں شایان علی، سعدیہ، گلزار اور ماہین فیصل و دیگر کے نام شامل ہیں

قاضی فائز عیسیٰ، جو حال ہی میں پاکستان کے چیف جسٹس کے عہدے سے سبکدوش ہوئے ہیں، کو لندن میں مشہور قانونی ادارے "مڈل ٹیمپل” میں بینچر بننے کی تقریب کے موقع پر پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے شدید احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔ تقریب کے بعد جیسے ہی وہ باہر نکلے، پی ٹی آئی کے مظاہرین نے ان کی گاڑی کو گھیر لیا اور گاڑی پر مکے برساتے رہے۔ مظاہرے میں پی ٹی آئی کے رہنما ملیکہ بخاری، زلفی بخاری، اور اظہر مشوانی سمیت دیگر افراد نے مظاہرین سے خطاب بھی کیا۔

اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات

اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

Shares: