حکومت نے بارڈر سکیورٹی کو مزید سخت کرتے ہوئے ملک بھر کے تمام ایئر پورٹس پر بائیو میٹرک مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا .
وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کو فوری اقدامات اٹھانے کیلئے مراسلہ جاری کر دیا۔وزارت داخلہ کے مطابق بائیو میٹرک تصدیق کے باعث اشتہاری و مطلوب ملزمان کا اندرون اور بیرون ملک سفر کرنا ناممکن ہوگا۔بائیو میٹرک مشینیں ایئر پورٹس انٹرنیشنل ایمیگریشن کاونٹرز پر لگائی جائیں۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ بائیو میٹرک سے مسافروں کی موثر جانچ پڑتال کو یقینی بنایا جائے گا۔وزارت داخلہ نے بین الاقوامی مسافروں کی بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دے دی.یہ اقدام کا مقصد سکیورٹی کو مزید بہتر اور بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانا ہے۔ خیال رہے کہ سول ایوی ایشن (سی اے اے) نے امیگریشن عمل کو تیز کرنے کیلئے بڑے ائیرپورٹس پر ای گیٹ سسٹم لگانے کا فیصلہ کیاگیاتھا۔سی اے اے نے ملکی بین الاقوامی ہوائی اڈوں پرمسافروں کی سہولت کیلئے ای گیٹس کی تنصیب کیلئے ٹینڈر جاری کیا تھا۔اس تناظرمیں دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں سے 13 اگست تک درخواستیں طلب کی گئی تھیں۔
مذکورہ درخواستیں انٹرنیشنل بارڈر کنٹرول سسٹم سروس مہیا کرنے والی کمپنیوں سے مانگی گئی ہیں، ای گیٹس بارڈرکنٹرول سسٹم پہلے مرحلے میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر نصب کئے جائیں گے۔سول ایوی ایشن حکام کے مطابق ای گیٹس لگنے سے مسافروں کو تیز ترین امیگریشن سروس مہیا ہوسکے گی۔مسافروں کو پاسپورٹ ای گیٹس پر اسکین کرنے ہوں گےاس سے امیگریشن میں وقت بچے گا جبکہ اس منصوبے کے فعال ہونے کے بعد امیگریشن کیلئے لمبی قطاروں سے بھی مسافروں کی جان چھوٹ جائے گی۔بعدازاں بتایا گیا تھا کہ ملک کے ائیر پورٹس پر ای گیٹس تنصیب کا منصوبہ تاخیر کا شکار ہوگیاتھا اور منصوبے کے ٹینڈر کی تاریخ میں 10 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی تھی جبکہ اس سے قبل دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں سے 13 اگست تک درخواستیں طلب کی گئی تھیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملکی بین الاقوامی ائیرپورٹس پرتیزترین امیگریشن کے منصوبے "ای گیٹس” نصب کرنے کا منصوبہ تاخیر کا شکار ہوگیاتھا۔ ای گیٹس منصوبے کے ٹینڈر کی تاریخ میں 10 اکتوبرتک توسیع کردی گئی تھی اور اس حوالے سے پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی انتظامیہ نے ٹینڈر تاریخ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا۔
ایف بی آر نے کراچی کیلئے جائیداد کی نئی قیمتوں کا تعین کردیا